Home / پنجاب میں الیکشن،عدالت کابڑاحکم آگیا

پنجاب میں الیکشن،عدالت کابڑاحکم آگیا

punjab assembly elections

ویب ڈیسک — پی ٹی آئی کی درخواست منظور۔ لاہورہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جوادحسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نےاپنے مختصر فیصلے میں حکم دیاکہ پنجاب اسمبلی کےانتخابات الیکشن کمیشن 90 روزکےاندرکرائے۔

یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔ لیکن دونوں صوبوں میں قائم نگراں حکومتیں بھی قائم لیکن دونوں صوبوں میں تاحال الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے تاریخ نہیں دی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

pti jalsa minar e pakistan

پی ٹی آئی جلسےمیں دہشت گردی کاالرٹ جاری

ویب ڈیسک ۔۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی نے تحریک انصاف کے مینار …