Home / عمران خان ہرصورت پیش ہوں،عدالت

عمران خان ہرصورت پیش ہوں،عدالت

Pemra bans Imran Khan speeches on tv

ویب ڈیسک — انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نےکیس کی سماعت کےدوران عمران خان کےوکیل بابراعوان سےمکالمہ کیا۔

بابراعوان کاکہنا تھا عمران خان زخمی ہونےکےباعث پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پرعدالت کاکہناتھاعمران خان کی زمان پارک سےایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتےنظرآئے۔

عدالت نے بابر اعوان سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ آپ کےموکل 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔ اس کےبعدفاضل عدالت نےعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 فروری کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

عدالت نےعمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …