Home / ترکی میں زلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی ہارپ کانتیجہ؟

ترکی میں زلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی ہارپ کانتیجہ؟

HARP technology behind Turkey earthquake

ویب ڈیسک ۔۔ ترکیہ میں زلزلےکےبعدسےنت نئی افواہوں کابازارگرم ہے۔ جتنےمنہ اتنی باتیں لیکن ایک بات جس کاسوشل میڈیاپرٹرینڈبن چکاہےوہ یہ ہےکہ ترکیہ میں آنےوالازلزلہ امریکی خفیہ ٹیکنالوجی "ہارپ”کانتیجہ ہے۔

ٹوئیٹرپرتصدیق شدہ اکاوںٹ رکھنےوالےایک صارف نے لکھا: "تین ہفتے قبل، فیٹوکے سرکان کاراباک نے کہا تھا کہ 7.4 کی شدت کا زلزلہ آئے گا۔ امریکی جہاز ترکی میں لنگر انداز ہوا اور ہارپ کا بٹن دبایا گیا! سفارتخانے بند کرکےارکان واپس بلالئے گئے”۔

ایک اورصارف کاکہناتھا:”2 فروری 2023 بوقت 15:23 امریکی ہتھیار ہارپ سے ایک مصنوعی زلزلہ پیدا کرنے کے لیے آئونوسفیئر کو توانائی بخشنے کے نتیجے میں یہ بادل نمودار ہوئے، وہ استنبول میں مصنوعی زلزلہ لانا چاہتے تھے، انہوں نے جان بوجھ کرقونصل خانے بند کردیے”۔

یہ ہارپ کس بلاکانام ہے؟
ہارپ دراصل "ہائی فریکونسی ایکٹو آرورل ریسرچ پروگرام”کامخفف ہے۔

ہارپ 1990میں امریکامیں شروع کیاگیاایک تحقیقی منصوبہ ہے۔اس منصوبےکا بنیادی ارتکاز ریڈیو کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو بڑھانا بتایا جاتا ہے۔ تاہم بہت سےسوشل میڈیا صارفین کہتےہیں ہارپ سسٹم موسمی واقعات میں ہیرپھیر کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترکی کوامریکی دھمکی

روس یوکرین جنگ کےتناظرمیں امریکاحال ہی میں ترکی پرعدم تعاون کاالزام لگاتےہوئےسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دےچکاہے۔ اسی حوالےسےسوشل میڈیاصارفین کی بڑی تعدادکامانناہےکہ حالیہ زلزلہ امریکی دھمکی کےسلسلےہی کی ایک کڑی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعدادیہ کہہ رہی ہےکہ امریکی بحری بیڑا”یو ایس ایس نِٹز” نے ترکی نے نیچے موجود زلزلے کی بڑی فالٹ لائنوں پر سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ یہ امریکی بحری بیڑاکچھ خبروں کےمطابق 3 فروری کواستنبول کے ساحل پرلنگراندازہوا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

OpenAI Co founder resigns

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی کاشریک بانی مستعفی

ویب ڈیسک ۔۔ مصنوعی ذہانت کےمیدان میں دنیاکی بڑی کمپنیوں میں سےایک اوپن اےآئی کےشریک …