Home / عمران خان نااہلی کیس: لارجربینچ تشکیل

عمران خان نااہلی کیس: لارجربینچ تشکیل

Islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

شہری محمدساجدنےعمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایاہےاوراسی بناپرعدالت میں عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

شہری کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہرشامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کایہ لارجربینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …