بلاگ

ٹی سیل : انسانی دفاعی نظام کےخاموش محافظ

T cells

تحقیق وترجمہ:محمدظہیر– اس سوال سےہٹ کرکہ آیاانسانی جسم میں اینٹی باڈیزکی موجودگی یاغیرموجودگی کوروناوائرس کےمقابل قوت مدافعت کاتعین کرتی ہےیانہیں، امریکی سائنسدان ان دنوں انسان کےدفاعی نظام کےایک اوراہم جزویعنی ٹی سیلزکےبارےمیں یہ کھوج میں لگےہوئےہیں کہ وہ کسی وباکےمقابلےمیں انسانی جان بچانےمیں کیاکرداراداکرتےہیں ؟ حال ہی میں ہونےوالی کچھ سٹڈیزسےپتاچلاہےکہ چندصحت یاب ہونےوالےمریض جن کاکوروناوائرس اینٹی باڈیزٹیسٹ منفی آیا۔۔ ان کےاندرپیداہونےوالےٹی سیلزنےکووڈنائنٹین انفیکشن کوروکنےمیں مدددی ۔ اس کےباوجود کہ یہ سٹڈیزابھی چھوٹےپیمانےپرہوئی ہیں اورتاحال انہیں غیرملکی ماہرین نےپرکھانہیں، کچھ سائنسدانوں کامانناہےکہ وہ لوگ جن کےاندرکوروناوائرس کی معمولی علامات ہوتی ہیں ، یاپھران کےاندرسرےسےکوروناکی علامات ہوتی ہی نہیں دراصل ٹی …

مزید پڑھیں »

‘‘مسلم لیگ ن کا نیا بہانیہ’’

ذوالفقارعلی بھٹواپنی جان بچاسکتےتھے۔ اگروہ یہ سوچ کرضیاالحق کےہاتھوں پربیعت کرلیتےکہ لوگ ان کی توقعات کےبرخلاف سڑکوں پرنہیں نکلے،توممکن ہےوہ پھانسی سےتوبچ جاتےلیکن تاریخ کےہاتھوں مارےجاتے۔ بتانےوالےبتاتےہیں کہ پھانسی ہونےتک بھٹواسی خوداعتمادی میں مبتلارہےکہ جلدلاکھوں لوگ سڑکوں پرنکلیں گےاورضیاالحق کوبھاگنےپرمجبورکردیں گےلیکن افسوس ایسانہ ہوااورایک انتہائی مقبول عوامی وزیراعظم عوام کی راہ تکتاتختہ دارپرجھول گیا۔ لوگ بھٹوکیلئےکیوں باہرنہیں نکلے؟ اس بحث میں جائےبغیرفی الحال صرف اتناجان لیں کہ وہ جوبھٹوکوپھانسی سےنہ بچاسکے،آج بھی ووٹ کےذریعےاپنےمحبوب لیڈرکے’’عدالتی قتل‘‘کاکفارہ اداکررہےہیں ۔ بھٹوکےحامی آمریت کےجبرواستبدادکےسامنےاپنےلیڈرکوبچاتونہ سکےلیکن ان کےدل بھٹوکی محبت سےمعمورتھےکیونکہ بھٹواپنےنظرئیےپرقائم رہے۔ بھٹوکےچاہنےوالوں نےاپنےمحبوب قائدکواس طرح خراج عقیدت پیش کیاکہ آج بھی پیپلزپارٹی …

مزید پڑھیں »

سنکیانگ کےمسلمانوں میں چینی برانڈکااسلام پھیلانےکامنصوبہ

چین کےصوبےسنکیانگ میں ترکی النسل اویغورمسلمانوں کی بڑی تعدادآبادہے۔ دنیاکےدیگرخطوں کےمسلمانوں کی طرح یہ لوگ بھی سختی سےاپنےایمان اوراس کےبرملااظہارسےہرگزنہیں ہچکچاتے۔ اویغورمسلمانوں کی زیادہ ترآبادی نمازروزےاوردیگرفرائض کی پابندہےلیکن کچھ عرصےسےیہ بات بین الاقوامی میڈیامیں خبروں کی زینت بن رہی ہےکہ اس علاقےمیں چینی حکومت مسلمانوں کوزبردستی مذہب تبدیل کرنےکیلئےہرہتھکنڈہ بروئےکارلارہی ہے۔ چینی حکومت کاعام طورپران الزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہےلیکن ایک بات وہ سرکاری طورپرتسلیم کرتےہیں کہ وہ مسلمان آبادی والےاس صوبےمیں انسدادانتہاپسندی جیسےمنصوبےچلارہی ہےتاکہ مسلمانوں اورباالخصوص ان کےبچوں کوانتہاپسندی سےدوررکھاجاسکے۔ چینی حکومت نےاس مقصدکیلئےووکیشنل تربیتی مراکزکھول رکھےہیں جہاں خبروں کےمطابق ہزاروں کی تعدادمیں مسلمان بچوں کومخصوص سلیبس پڑھایاجارہاہے۔ واضح …

مزید پڑھیں »

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیںاسلام علیکم دوستو۔۔ قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹرن کوہی لےلیں،کیسےبھاگ جاگےہیں ، کل تک جوپسپائی کااستعارہ تھا،آج حکمت عملی کی علامت بن گیاہے۔ کل تک جوموقع پرستی اورسمجھوتےکاسنگ میل تھا،آج منزل پرپہنچنےکاشارٹ کٹ بنکرسامنےآیاہے۔ عجیب بات ہے،لیکن کیاکریں، دنیاہےہی ایسی ،علامہ اقبال کہتےہیں:آنکھ جوکچھ دیکھتی ہےلب پہ آسکتانہیںمحوحیرت ہوں کہ دنیاکیاسےکیاہوجائےگی۔عمران خان تواس شخص کولیڈرماننےپرہی تیارنہیں جو یوٹرن نہیں لیتا۔۔۔۔۔(چند سیکنڈزکاوقفہ)۔۔۔ کیا کہوں ۔۔ آئی ایم سپیچ لیس۔۔ لیکن پھرایک خیال میری گدی پرچپت رسیدکرکےکہتاہے۔۔حیران کیوں ہوتےہو،جوآدمی یوٹرن کی سیڑھی پرپیررکھتے۔۔۔رکھتےوزارت عظمیٰ کےمنصب پر پہنچاہو،وہ اس کےعلاوہ اورکیاکہےگا۔؟۔لیکن خان صاحب ، آپ بھول گئے ۔۔ یہ سیڑھی …

مزید پڑھیں »

وکلا کی سماجی افادیت پر سوال

میرے گھر میں دو وکیل ہیں‘ میرے دوستوں میں دس بارہ وکیل ہیں‘ یہ سب اصلی ڈگری والے‘ ادبی ذوق و سماجی شعور رکھتے ہیں۔ پنجاب کارڈیالوجی پر جن وکلا نے حملہ کیا وہ کوئی اجنبی لوگ ہیں جنہیں نہ میں جانتا ہوں نہ معاشرہ ان کی افادیت سے واقف۔ ہم نے ایس ایم ظفر‘ عابد منٹو‘ نعیم بخاری‘ عارف چودھری جیسے لوگ دیکھ رکھے ہیں۔ تلخ بات کا دلیل سے جواب دینے والے‘ شعر کہہ کر دوسرے کو خاموش کرا دینے والے‘ ایک کتاب کے حوالے پر درجنوں کتابوں کا حوالہ دینے والے‘ سماج سے رابطہ رکھنے والے اور …

مزید پڑھیں »