ترک صدر رجب طیب اردگان پیرکو تقریباً ایک دہائی کےوقفےسےمتحدہ عرب امارات کےدورےپرپہنچے۔ ان کےدورےکامقصدعلاقائی تنازعات کاخاتمہ کرکےطویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بحال کرناہے۔ یواےای روانگی سےپہلےاستنبول ائرپورٹ پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےصدراردگان کہناتھاکہ اس سفرنےترکی اورعرب امارات کےدرمیان تعلقات کےنئےدورکاآغازکیاہے۔ ہم تعلقات کوواپس اس سطح پرلاناچاہیں گےجہاں کےوہ مستحق ہیں ۔ ترکی اورتیل کی دولت سے مالا مال عرب امارات کےتعلقات میں خرابی لیبیا کی خانہ جنگی میں مخالف فریقوں کی حمایت اور مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش جیسےمعاملات کے باعث پیداہوئی ۔ ماضی میں انقرہ ایک سے زیادہ مرتبہ ابوظہبی پر کرد ملیشیا کی حمایت کا الزام بھی …
مزید پڑھیں »بلاگ
چودھری برادران مسلم لیگ ن کی مددکرینگے؟
سیاست بھی خارجہ تعلقات کی طرح بےحس، موقع پرست اوراحساسات سےعاری ہوتی ہےکیونکہ خارجہ پالیسی کی طرح سیاست میں بھی دوست اوردشمن نہیں بلکہ مفادات مستقل ہوتےہیں ۔ مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف اورچودھری برادران کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کی وجوہات پرغورکرلیں ، آپ کو میری بات سمجھ آجائےگی ۔ سبھی جانتےہیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماءوں کی چودھری برادران سےیہ ملاقات وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئےحمایت حاصل کرنےکی غرض سےکی گئی ۔ اس لئےاس بات پربحث نہیں کرتےکہ شہبازشریف کیوں اورکس ضرورت کےتحت چودھری کےدرپرحاضری دینےپہنچےاورانہیں نوازشریف کاپیغام پہنچایا۔ ہمارےلئےسب سےاہم سوال یہ ہوناچاہیےکہ چودھری برادران پی ڈی ایم …
مزید پڑھیں »آٹزم کاشکاربچوں کےوالدین کیاکریں ؟
آٹزم کاشکاربچوں کےوالدین ہوناکسی چیلنج سےکم نہیں اوریہ چیلنج وقت کےساتھ ساتھ بڑےاورمشکل ہوتےجاتےہیں ۔ ان چیلنجوں سےنبردآزماہوناجوئےشیرلانےکےمترادف ہے۔ ایسےمیں اگرآپ کوبہترگائیڈکرنےوالےمل جائیں توسمجھیں اللہ کاخاص کرم ہوگیا۔ آٹزم وہ بیماری ہےجس میں ایک بچےکی ذہنی نشوونماکی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلاافرادخیالی دنیامیں رہتےہیں اوراپنےخیالات کودرست طورپربیان بھی نہیں کرسکتے۔ آٹزم کاشکاربچوں کی تھراپی کیسےکی جاتی ہے۔ زیرنظرمضمون اسی حوالےسےہے۔ آٹزم کیاہے؟آٹزم نیوروڈویلپمنٹل ڈس آرڈرہے،جس میں بچوں میں ایسی سکلزپیدانہیں ہوتیں جونارمل بچوں میں پیداہوتی ہیں ۔ آٹزم عامرطورپربچوں کوتین طرح سےمتاثرکرتاہے،جیسےکہ سوشلائزیشن ، بات چیت اوراموشنل ریسپونڈنگ کو۔ آٹزم کاشکاربچوں کارویہ عموطی طورپرجارحانہ ہوتاہےاوریہ ایک کام کوبارباردہراتےرہتےہیں۔ …
مزید پڑھیں »سونےکیلئےسب سےبہترین پوزیشن
طبی ماہرین کامانناہےکہ سونے کے لیے آپ جو پوزیشن اختیار کرتے ہیں وہ کی نیند کےمعیارکومتاثر کرتی ہے۔ یعنی اچھی پوزیشن لیکرلیٹیں گےتونینداچھی آئےگی ، سونےکیلئےپوزیشن اچھی نہیں ہوگی تونیندبھی بری ہی آئےگی ۔ چلئےاس حوالےسےامریکامیں ہونےوالی ایک تحقیق سےرہنمالینےکی کوشش کرتےہیں ۔ سونےکیلئےبہترین پوزیشنسونے کی بہترین پوزیشن وہ ہے جس میں آپ گہری نیندلیتےاوراچھی طرح سوتے ہیں۔ تاہم یادرکھیں کہ "ایک سائزسب پرفٹ” کا طریقہ نیند کے لیے بہترین پوزیشن کا تعین کرنے میں کام نہیں کرتا۔ یعنی ضروری نہیں کہ میری اورآپ کی سونےکیلئےبہترین پوزیشن ایک جیسی ہو۔ نیند کی مصنوعات کا جائزہ لینے والی سائٹ، سلیپ لائن …
مزید پڑھیں »کالی بلی اورکالےرنگ سےجڑےتوہمات
کالےرنگ کوعام طورپرلوگ پسندنہیں کرتے،پھرچاہےوہ کالارنگ کسی انسان کاہو،کسی جانوریاپھرپرندےکا۔ اکثرکالےرنگ والےکولوگ پیارسےیامذاق اڑانےکیلئےکلو،کالا،کلوا،کالاکوا،کالاتوا،وغیرہ کہہ کرپکارتےہیں۔ حیرت انگیزبات ہےکہ کالےرنگ کےحوالےسےبات مذاق اڑانےسےبھی کہیں آگےجاچکی ہے۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ برصغیرپاک و ہندمیں عرصہ درازسےان پڑھ توان پڑھ ، پڑھےلکھےاوراچھےخاصےسمجھدارلوگ بھی سیاہ رنگ کرلیکرمختلف توہمات کاشکارہیں ۔ مثال کےطورپرآپ نےاکثرلوگوں سےسناہوگاکہ کالےرنگ کی بلی راستہ کاٹ جائےتوبدشگونی ہوتی ہے۔ اب یہ ایسی بات ہےکہ جس کی کوئی مصدقہ مذہبی دلیل موجودنہیں لیکن پھربھی لوگ اس پریقین کرتےہیں اوراگرکہیں کوئی کالی بلی راستہ کاٹ جائےتوفوراًآیت الکرسی کاوردشروع کردیتےہیں۔ یہی وجہ ہےکہ دنیابھرمیں سیاہ رنگ کی بلیوں کوپالتوجانورکےطورپرکم کم ہی گھروں میں …
مزید پڑھیں »ہوشیار:ایسی کال آئےتوفوراًفون بندکردیں
پاکستان میں ‘آن لائن بینک فراڈ’ بہت عام ہے اور بہت سے لوگ ان آن لائن مجرموں کا شکار ہو کر لاکھوں روپے کا نقصان کر چکے ہیں جو آپ کو ہوشیاری سے پھنساتے ہیں۔ یہ سائبر جرائم پیشہ افراد کوئی سراغ نہیں چھوڑتے ۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل ان کے پیچھے ہیں لیکن ان کی اب تک کی کامیابی کی شرح زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔ آپ سےیہ دھوکہ دہی شروع ہوتی ہے جب آپ کے موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے اور اسکرین پر ایک نامعلوم نمبر …
مزید پڑھیں »دیشاپٹانی سےچارسدہ کےمرغوں تک ۔۔
کچھ روزپہلےبھارتی پنجابی فلم ‘چندی گڑھ کرےعاشقی’دیکھنےکااتفاق ہوا۔ بہت عرصےبعدروایتی فارمولافلموں سےہٹ کرکچھ دیکھنےکوملاتوسوچاکیوں نہ اس حوالےسےکچھ لکھاجائے۔ آئیوشمان کھرانااوردیشاپٹانی کی یہ فلم انتہائی سنجیدہ اورحساس موضوع پربنائی گئی ہے۔ ہمارےہاں چونکہ لوگ مکھی پرمکھی مارنےکےاس قدرعادی ہوچکےہیں کہ روایت سےہٹ کرکچھ بناناان کیلئےجوئےشیرلانےکےمترادف ہے۔ چندی گڑھ کرےعشق کی کہانی کچھ اس طرح سےہےکہ فلم کےہیرویعنی آئیشمان کھراناکواپنےجم میں آنےوالی ٹرینرسےپیارہوجاتاہے۔ پیارکی اس خوبصورت کہانی میں اس وقت اچانک بدصورت موڑآجاتاہےجب وہ لڑکی یعنی فلم کی ہیروئن دیشاپٹانی ہیروکوبتاتی ہےکہ وہ دراصل لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سراہے۔ وہ بتاتی ہےکہ اس کی پیدائش ایک لڑکےکےطورپرہی ہوئی لیکن بعدمیں اس کےاندرآنےوالی …
مزید پڑھیں »شیرنی کی ایک دن کی زندگی ۔۔
ٹیپوسلطان کامشہورقول ہےکہ شیرکی ایک دن کی زندگی گیدڑکی سوسالہ زندگی سےبہترہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک سےتعلق رکھنےوالی باحجاب مسلمان طالبہ مسکان نےسینکڑوں انتہاپسندہندووں کےسامنےاللہ اکبرکانعرہ لگاکرٹیپوسلطان کےاس قول کوسچ کردکھایا۔ دھان پان اورانتہائی کمزوردکھائی دینےوالی مسکان نےپوری دنیاکےمسلمانوں کویہ باورکرایاکہ ایمان کی طاقت کاکوئی مقابلہ نہیں ۔ یہ طاقت اللہ پاک جب کسی کودیتاہےتوایک نہتی مسلمان لڑکی بھی بپھرےہوئےانتہاپسندہندووں کاراستہ روک کرکھڑی ہوجاتی ہے۔ مسکان کےساتھ اس کےاپنےکالج میں انتہاپسندہندووں کی جانب سےہراسانی کاواقعہ منگل کےروزاس وقت سامنےآیاجب وہ اسائنمنٹ جمع کرانےکالج آئی ۔ برقع میں ملبوس مسکان جیسےہی اپنی سکوٹی کالج کی پارکنگ میں کھڑی کرکےباہرنکلی تووہاں کھڑےسروں پرارغوانی …
مزید پڑھیں »ایک عجیب واقعہ اورلاہورکامخصوص بھکاری خاندان
اپنےاصل موضوع پرآنےسےپہلےمیں آپ کوایک سچاواقعہ سناتاہوں ۔ یہ واقعہ جن پربیتاان کی ایک عزیزہ نےخوداسےمیری والدہ اوربہن کوسنایا،اس لئےاس کی صداقت میں کوئی شک نہیں البتہ میرےبیان کرنےمیں اگرکوئی انیس بیس ہوجاتی ہےوہ سہواً ہوگی ۔ یہ واقعہ سننےکےبعدآپ جب مضمون کےاصل موضوع کی طرف آئیں گےتوآپ کودونوں کاربط سمجھ میں آجائےگا۔ یہ انوکھااورعام حالات میں ناقابل یقین واقعہ ایک لڑکی کےساتھ پیش آیا۔ کچھ عرصہ پہلےاس لڑکی کی شادی والدین نےدھوم دھام سےایک کھاتےپیتےگھرانےمیں کی ۔ لڑکےوالےچونکہ دیکھنےمیں ٹھیک ٹھاک تھے،گھربھی ذاتی تھاتولڑکی والوں نےاچھارشتہ سمجھ کربہت زیادہ تحقیق و تفتیش کئےبغیرہاں کردی۔ شادی کوچندہی دن گزرےہونگےکہ لڑکی …
مزید پڑھیں »!خبردار – یہ نوسربازفیملی آپ کولوٹ سکتی ہے
آپ نےاکثراخباروں میں پڑھاہوگاکہ نوسربازوں نےبس میں سوارمسافروں کونشہ آورمٹھائی کھلاکرنقدی اورقیمتی سامان سےمحروم کردیا۔ آپ سوچیں گےکہ کیسےکوئی شخص کسی اجنبی سےنشہ آورمٹھائی کھاکراپنی قیمتی جمع پونجی سےمحروم ہوناچاہےگا۔ سوال آپ کابالکل جائزہےاورمیرےپاس اس کاجواب بھی ہے۔ دوستویہ جونوسربازطبقہ ہےناں ، یہ میری اورآپ کی سوچ سےآگےکی چال سوچتاہےاوریہی وجہ ہےکہ وہ اپنےمنصوبےمیں باآسانی کامیاب ہوجاتےہیں اورہمیں جب تک ان کےطریقہ واردات کی سمجھ آتی ہےتب تک وہ کوئی اگلامنصوبہ بناچکےہوتےہیں۔ سوچیں آپ کسی پرانی بس میں سفرکررہےہوں اورراستےمیں کوئی اچھی خاصی معززاورشریف دکھائی دینےوالی فیملی بس میں سوارہواورآپ کےساتھ آکربیٹھ جائے۔ راستےمیں باتیں شروع ہونگی اوربات سفرکےساتھ ساتھ …
مزید پڑھیں »