Home / آٹزم کاشکاربچوں کےوالدین کیاکریں ؟

آٹزم کاشکاربچوں کےوالدین کیاکریں ؟

Autism, symptoms and cure

آٹزم کاشکاربچوں کےوالدین ہوناکسی چیلنج سےکم نہیں اوریہ چیلنج وقت کےساتھ ساتھ بڑےاورمشکل ہوتےجاتےہیں ۔ ان چیلنجوں سےنبردآزماہوناجوئےشیرلانےکےمترادف ہے۔ ایسےمیں اگرآپ کوبہترگائیڈکرنےوالےمل جائیں توسمجھیں اللہ کاخاص کرم ہوگیا۔

آٹزم وہ بیماری ہےجس میں ایک بچےکی ذہنی نشوونماکی صلاحیت متاثرہوتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلاافرادخیالی دنیامیں رہتےہیں اوراپنےخیالات کودرست طورپربیان بھی نہیں کرسکتے۔ آٹزم کاشکاربچوں کی تھراپی کیسےکی جاتی ہے۔ زیرنظرمضمون اسی حوالےسےہے۔

آٹزم کیاہے؟
آٹزم نیوروڈویلپمنٹل ڈس آرڈرہے،جس میں بچوں میں ایسی سکلزپیدانہیں ہوتیں جونارمل بچوں میں پیداہوتی ہیں ۔ آٹزم عامرطورپربچوں کوتین طرح سےمتاثرکرتاہے،جیسےکہ سوشلائزیشن ، بات چیت اوراموشنل ریسپونڈنگ کو۔ آٹزم کاشکاربچوں کارویہ عموطی طورپرجارحانہ ہوتاہےاوریہ ایک کام کوبارباردہراتےرہتےہیں۔ سادہ ترین الفاظ یوں سمجھ سکتےہیں کہ جس کسی عمارت یاگھرمیں بجلی کانظام ایک سرکٹ کےتحت کام کرتاہے،اسی طرح انسانی زندگی کےنظام کوچلانےکیلئےاللہ پاک نےاللہ پاک نےہمارےدماغ اورجسم میں ایک مکمل سرکٹ بنایاہے۔ عام لوگوں میں یہ سرکٹ مکمل ہوتاہےلیکن آٹزم کاشکاربچوں میں یہ سرکٹ کہیں نہ کہیں سےبریک ہوتاہے۔ اسی لئےان بچوں میں ہمیں ایسی کمیاں نظرآتی ہیں جونارمل لوگوں میں نہیں ہوتیں۔

آٹزم کی وجوہات
آٹزم پیدائشی بھی ہوسکتاہے۔ حمل کےدوران اگرپیچیدگیاں ہوجائیں توبچہ آٹسٹک ہوسکتاہے۔ ماں کی عمر40سےزیادہ ہےتوبھی بچہ آٹزم کاشکارہوسکتاہے۔ یہ بھی ہوسکتاہےکہ ایک ایسابچہ کےبڑےبھائی یابہن کوآٹزم ہےتووہ اسےدیکھ دیکھ کران کی عادتیں اپناناشروع کردے۔

آٹزم بچےکاعلاج
آٹزم کاشکاربچےکاعلاج اورتھراپی پوری زندگی چلتی ہے۔ ایک رویہ تھراپی ہوتی ہےجس میں بچےکےروئیےکوبہتربنانےپرکام کیاجاتاہے۔ ہربچےکاآٹزم مختلف ہوسکتاہے۔ سب میں علامتیں مختلف ہوتی ہیں۔

آٹسٹک بچےمکمل طورپرٹھیک نہیں ہوسکتےلیکن یہ ایک نارمل پیٹرن میں آسکتےہیں ۔ ان کےمنفی رویوں پرکام کرناہوتاہے۔ بہت سےآٹسٹک بچےآج بہت سی اچھی پوسٹوں پرہیں ۔ بس ان کوبھرپورتوجہ اورعلاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان بچوں کی بہتری کیلئےروزانہ کی بنیادپران کےساتھ کام کرناہوتاہے۔ ایسانہیں کہ کبھی توجہ دی اورکبھی نظراندازکردیا۔ ان بچوں کوآزادانہ زندگی گزارنےکی طرف راغب کرناہے،انہیں مکمل طورپراپنامحتاج نہیں بنانا۔

ایسےبچوں کووہ کھلونےلیکردیں جن کےاستعمال سےان کادماغ کھلے۔

کوشش کی جائےکہ آٹزم کی تشخیص ہوتےہی علاج اورتھراپی شروع کردی جائےاوراس میں تاخیربالکل نہ کی جائے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Umer Ayub presser

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس حکومت کی ناکامی : عمرایوب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس …