مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 4:51 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / فرانسیسی صدرکی اسلام دشمنی،متعددمساجدپرتالے

فرانسیسی صدرکی اسلام دشمنی،متعددمساجدپرتالے

France President Emanuel Macron Shuts mosques in France

فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کےاسلام اورمسلمان مخالف جذبات کسی سےڈھکےچھپےنہیں لیکن وقت کےساتھ ساتھ ان جذبات میں شدت آتی جارہی ہے۔

فرانسیسی صدرکی اسلام دشمنی کی تاذہ مثال یہ ہےکہ موصوف نےملک بھرمیں مخصوص مساجداوران کےتحت چلنےوالےذیلی ادارےبندکروادئیےہیں۔

ایمانوئل میکرون کہتےہیں عرب ممالک مسلم مہاجرین کوپناہ نہیں دیتےاورمسلمان جنہیں کافرکہتےہیں وہ ملک نہ صرف انہیں پناہ دیتےہیں بلکہ کھاناکھلاتےہیں،ان کےبچوں کورہائش اورعلاج کےساتھ رہنےکوگھربھی دیتےہیں۔

فرانسیسی صدرمزیدکہتےہیں کہ ان تمام مہربانیوں کےباوجودمہمان بنکرآنےوالےمہاجرین اپنےمیزبان سےکہتےہیں تمہاراکلچرفحش ہے۔ اگرہماراکلچرتمہیں پسندنہیں تواپنےملک واپس جاو،خودبھی سکون سےرہواوردنیاکوبھی رہنےدو۔

فرانس کےصدرکایہ بھی کہناہےکہ شامی،عراقی،یمنی اورافغان مہاجرین نےیورپی عوام کوپریشان کرکےرکھ دیاہےاوریورپ کی حکومتیں اس حوالےسےسخت دباومیں ہیں۔

فرانسیسی صدرکےخیالات ان کی ذاتی رائےہیں جن سےاختلاف کیاجاسکتاہےلیکن ان سےصرف ایک سوال ہےکہ یہ مسلمان جنہیں آپ مہاجرین کہہ رہےہیں اوراپنےملک میں پناہ دےرہےہیں،یہ مہاجربنےکیوں؟ کیوں انہیں اپنادیس چھوڑکرپردیس آناپڑا؟ مسلمان ملکوں کومیدان جنگ کس نےبنارکھاہے؟

کس ملک نےتباہی پھیلانےوالےہتھیاروں کی موجودگی کاجھوٹ بول کرعراق پرحملہ کیا؟ کس ملک نےنائن الیون کوبہانہ بناکرافغانستان پرسالوں جنگ مسلط کئےرکھی؟ شامی صدرکوہٹانےکیلئےکون ساملک سب سےآگےہے؟

کس ملک نےفلسطینیوں پرہونےوالےمظالم پرآنکھیں موندرکھی ہیں اوراسرائیل کی سلامتی کواپنی قومی سلامتی کادرجہ دےرکھاہے؟

میکرون صاحب ۔۔ یورپ کےساحلوں پرملنےوالےمعصوم مسلمان بچوں کےلاشےآپ سےکچھ پوچھ رہےہیں ، ہمت ہےتوجواب دیں ورنہ اپنےملک میں پیدامسائل کاذمہ دارمسلمانوں کوٹھہرانابندکریں۔

ہمارےپیارےنبی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کےگستاخانہ خاکےشائع کرنےپراحتجاج کرنےوالےمسلمانوں کودہشت گردکہناانصاف نہیں ، انصاف کی توہین ہے۔ پہلےاپنےگریبان میں جھانکیں ، پھرمسلمانوں کوبرابھلاکہیں۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at [email protected]

یہ بھی چیک کریں

Pakistani showbiz industry

فلاپ فلمیں،فلاپ ڈرامے ۔۔ پاکستانی شوبزمیں ہوکیارہاہے؟

پاکستانی فلم نگری توایک عرصہ ہواپنےہاتھوں اپنی لٹیاڈبوچکی ، رہ گئی ڈراموں کی بات توبظاہرلگتاہےکہ …