Home / بیسٹ سٹوڈنٹ لیپ ٹاپ

بیسٹ سٹوڈنٹ لیپ ٹاپ

Best lap top for students

اگرآپ اپنےاسکول یاکالج جانےوالےبچےکیلئےکوئی اچھاسالیپ ٹاپ لیناچاہتےہیں تویقین مانئےیہ کام جتناآسان دکھائی دیتاہےاتناہےہرگزنہیں کیونکہ ایک طالبعلم کیلئےصرف لیپ ٹاپ سےزیادہ ضروری ہےکہ اسےایسالیپ ٹاپ ملےجودوران تعلیم ایک اچھےدوست کی طرح اس کےکام آسکے۔

والدین کویہ معلوم ہوناچاہیےکہ مختلف عمرکےطالبعلموں کی لیپ ٹاپ کولیکرپسند،ضرورت اوراہمیت مختلف ہوتی ہے۔ اس لئےایسانہیں ہوسکتاکہ آپ اپنےاسکول اورکالج جانےوالےبچوں کوایک ہی لیپ ٹاپ لیکردےدیں اورمطمئین ہوجائیں۔

آپ اپنےبچوں کیلئےلیپ ٹاپ لینےکاپروگرام بنارہےہیں تویہ آرٹیکل آپ کاکام بہت آسان بناسکتاہے۔ اس لئےضروری ہےکہ اس مختصرآرٹیکل کوآخرتک ضرورپڑھیں۔

ایلیمنٹری اسکول کیلئےبہترین لیپ ٹاپ

چھوٹی عمرکےبچوں کیلئےکی بورڈیاٹچ پیڈسےزیادہ ٹچ اسکرین ڈیوائس زیادہ بہترہے۔ ایک ماں نےاپنی 9سالہ بیٹی کو32جی بی والالیپ ٹاپ لیکردیالیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی بچی کیلئے32جی بی سٹوریج کوبھرناکتناآسان ہے۔ اب یہ حال ہےکہ لیپ ٹاپ کی سپیڈبہت سلوہےاوربچی اس پرگیمزکھیل سکتی ہےنہ ہی آسانی سےآن لائن کلاسزلےسکتی ہے۔

بچوں کیلئےلیپ ٹاپ میں آڈیوکوالٹی کی بہت اہمیت ہے۔ ایک ماہرتعلیم کےمطابق بچےاپنی الیکٹرانک ڈیوائس پرتعلیم کےساتھ ساتھ یوٹیوب ویڈیوزبھی دیکھتےہیں اس لئےان کےلیپ ٹاپ میں بیٹری لائف بھی زیادہ ہوناچاہیے۔ اس کی وجہ ایک یہ بھی ہےکہ بچےاپنےلیپ ٹاپ کواٹھائےپورےگھرمیں گھومتےرہتےہیں اورظاہریہ کام وہ بھاری بھرکم تاراورچارجرکےساتھ نہیں کرسکتے۔

چھوٹےبچوں کیلئےلیپ ٹاپ کےمندرجہ ذیل ماڈلزآپکےکام کےہوسکتےہیں

  1. Amazon Fire HD 10 Kids Edition
  2. Lenovo Chromebook Duet
  3. Apple 10.2-inch iPad
  4. Microsoft Surface G0 2
  5. Google Pixelbook Go

مڈل اسکول طلبہ کیلئےبیسٹ لیپ ٹاپ

تجربےاورمشاہدےمیں یہ بات آئی ہےکہ مڈل اسکول کےطلبہ اپنےلیپ ٹاپ کوویب بیسڈاسکول ورک اوربراوزنگ سےزیادہ استعمال نہیں کرتے۔ اس گروپ کےبچوں کیلئےلیپ ٹاپ خریدتےوقت آپ بس اس بات کودیکھیں کہ مشین آرام دہ اوراستعمال میں آسان ہو۔
اس عمرکےبچےاپنےلیپ ٹاپ کوگوگل کلاس روم اپلیکیشن، جی میل،سلائیڈز،گوگل ڈاکس اورگوگل شیٹس کیلئےزیادہ استعمال کرتےہیں۔

ایک ایسالیپ ٹاپ جس کاکی بورڈآرام دہ ہو، کیونکہ بچےنہیں چاہیں گےکہ ٹائپ کرتےکرتےان کی انگلیاں دردکرنےلگیں اوروہ تھکاوت محسوس کرنےلگیں۔

مڈل اسکول بچوں کیلئےمندرجہ ذیل لیپ ٹاپ بہترین ہوسکتےہیں:

  1. HP Chromebook x360
  2. Lenovo Flex 3 Chromebook
  3. Lenovo 300e
  4. Acer Aspire 5
  5. Microsoft Surface Laptop Go

ہائی اسکول کیلئےبیسٹ لیپ ٹاپ

ہائی اسکول طالبعلموں کی لیپ ٹاپ کولیکرضروریات اوردلچسپی مختلف ہوسکتےہیں لیکن عام طورپردیکھاگیاہےکہ ہائی اسکول کےطلبہ کواپنی تعلیمی سرگرمیوں کیلئےبہت زیادہ پاورفل مشین کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک ہائی اسکول طالبعلم کےمطابق وہ غطی سےایک ہیوی لیپ ٹاپ لےبیٹھاجس کی اکثرچیزیں اسکےکام کی نہیں ۔ لہذاایک سادہ مشین زیادہ کام کی ثابت ہوگی۔

ہائی اسکول طالبعلموں سےکئےجانےسروےکےبعدجوچیزسب طالبعلموں نےترجیحاً اپنےپسندیدہ لیپ ٹاپ کیلئےبیان کی وہ تھی اس کاپورٹیبل ہونا،یعنی جسےآسانی سےکہیں بھی لےجایااوراستعمال میں لایاجاسکے۔ بیٹری لائف بھی ایک اہم ترین فیچرہے۔ اس حوالےسےوہ لیپ ٹاپ زیادہ بہترہوگاجس کی بیٹری پورادن چلے۔ بہت سےطلبہ نےٹچ سکرین کیلئےپسندیدگی کااظہارکیاکیونکہ اسطرح سائنس کلاسزمیں ان کیلئےاجسام کی اشکال بناناآسان ہوتاہے۔

براڈبینڈکےمسائل کی صورت میں آپ کوملٹی پل کونیکٹیویٹی آپشن کی ضرورت ہوگی۔ آن لائن کلاسزلینےوالےکچھ ہائی اسکول طلبہ ایل ٹی ای ماڈل کوپسندکرتےہیں کیونکہ اس طرح بارباربجلی کےجانےکی صورت میں انہیں زیادہ مسائل کاسامنانہیں کرناپڑتا۔

ہائی اسکول طلبہ کیلئےمندرجہ زِیل لیپ ٹاپ بہترین ہوسکتےہیں:

Acer Chromebook Spin 513: a convertible Chromebook with all-day battery

Apple iPad Air: a powerful tablet with a great screen

Acer Chromebook Spin 713: a fantastic Chromebook that’s not too pricey

Dell XPS 13: a solid clamshell Windows laptop

Surface Laptop 4: an excellent, light laptop that’s comfortable to use

Best Laptops 2020: HP Envy x360 13

کالج اسٹوڈنٹس کیلئےبیسٹ لیپ ٹاپ

دوسرےطالبعلموں کےبرعکس کالج اسٹوڈنٹس لیپ ٹاپ کیلئےزیادہ پیسےخرچ کرسکتےہیں اورایساکرناان کیلئےضروری بھی ہوتاہےکیونکہ ان کی پڑھائی اس کاتقاضاکرتی ہےکہ ایسالیپ ٹاپ لیاجائےتوتمام تعلیمی ضروریات کوپوراکرسکے۔

امریکامیں الیکٹریکل انجینئربننےوالےایک پاکستانی اسدعابدکواپنی اسائنمنٹس کیلئےسیمولیشن سافٹ وئیرزچلانےکی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈیامیں انجینئرنگ کےطالبعلم آکاش چندراکواپنےکاموں کیلئےپریمئیرپرو،فوٹوشاپ،گیمنگ اوربہت زیادہ کوڈنگ کرناہوتی ہے۔

اس لیول پرطلبہ چاہتےہیں کہ انہیں ایسالیپ ٹاپ ملےجوگریجویشن تک چلتارہےتاکہ جاب ملنےتک انہیں مزیدرقم نہ خرچ کرنی پڑے۔

اسی طرح کالج طلبہ چاہتےہیں کہ ان کالیپ ٹاپ ہلکاپھلکاہوجسےپورادن اٹھاناان کیلئےمسئلہ نہ ہوکیونکہ بیگ میں صرف لیپ ٹاپ ہی نہیں ان کی کتابیں بھی ہونگی۔

پہلےکی طرح لمبی بیٹری لائف بھی ایک ایڈڈپلس ہے۔ اس فیچرکوطلبہ بہت زیادہ اہمیت دیتےہیں کیونکہ وہ بارباراپنےلیپ ٹاپ چارج نہیں کرسکتے۔

اسپیکرزاورویب کیم کوزیادہ اہم نہیں سمجھاجاتالیکن پھربھی اگریہ ہوتوکام کی چیزہے۔ لیپ ٹاپ کی آڈیواورپکچرکوالٹی بہترین ہونی چاہیےکیونکہ اس سےطلبہ کوپڑھائی پرفوکس کرنےمیں مددملتی ہے۔

مندرجہ لیپ ٹاپ کالج اسٹوڈنٹس کیلئےکام کےہوسکتےہیں:

Acer Swift 3: a super light laptop that performs well

HP Envy x360 13: a fast and stylish 2-in-1

Dell XPS 13: a solid clamshell Windows laptop

Surface Laptop 4: an excellent, light laptop that’s comfortable to use

HP Spectre x360 14: a premium convertible with standout battery life

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan PTI

پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت …