ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کےخلاف وائٹ پیپرجاری کریں گے۔
عمران خان نےاسی حوالےسےزمان پارک میں آج تنظیمی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اورعدلیہ کی آزادی پرجدوجہد کی حکمت عملی طےکی جائےگی۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرےگی۔
عمران خان ویڈیو لنک خطاب کےدوران وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔ وائٹ پیپر میں حکومتی کارکردگی اور دیگرامورپرعوام کی توجہ دلائی جائےگی۔