Home / عمران خان کےنئےانکشافات ۔۔

عمران خان کےنئےانکشافات ۔۔

Imran Khan arrested

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کہتےہیں موجودہ حکمران مجھےاس لئےقتل کرواناچاہتےتھےکیونکہ ان کاخیال تھاکہ گرفتاری کی صورت میں میری مقبولیت میں اضافہ ہوجائےگا۔ان کاکہناتھاقوم تیارہوجائے۔الیکشن نہ کرائے تو سڑکوں پرنکلیں گے۔

اپنی حکومت کے خاتمےکاایک سال مکمل ہونے پرعوام سے ویڈیو لنک کےذریعےخطاب کرتے ہوئےعمران خان کاکہناتھامجھےنکالنےکےپیچھے ایک بہت بڑی سازش تھی جومجھے نکالنے سےایک سال پہلےشروع ہوچکی تھی ۔ میں مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ کوملاتواس نے مجھے سازش کے بارےمیں آگاہ کیا۔ اس نے بتایا تمہارا آرمی چیف تمہارے خلاف سازش کر رہا ہے۔ میں بڑا حیران ہوا کہ ہم تو ایک پیج پر ہیں، میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ میرےپتاکرانےپریہ بات سامنےآئی کہ سازش کاماسٹر مائنڈمیری جگہ شہباز شریف کو لاناچاہتے تھے، باجوہ کی ڈیل ہو چکی تھی، شہباز شریف کو کیسز میں سزا ہونے والی تھی۔ باجوہ اپنی توسیع چاہتاتھالیکن نوازشریف اڑگئے۔

انہوں نے آتے ہی پہلے نیب پھرایف آئی اے کو تباہ کیا،توشہ خانہ کیس الٹاان پر پڑ جائے گا، انہوں نے جو گاڑیاں چوری کی ہیں وہ سامنے لے کر آئیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …