Home / پراپرٹی ٹیکس: لاہورہائیکورٹ کابڑافیصلہ

پراپرٹی ٹیکس: لاہورہائیکورٹ کابڑافیصلہ

property tax

ویب ڈیسک ۔۔ جائیدادوں پرٹیکس کےحوالےسےلاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پرٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار۔ عدالت نےٹیکس کے نفاذ کے خلاف 1200 سےزائد درخواستیں منظورکرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد عثمان گل سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کےوکلانےوفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس لگانا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت صوبوں کا اختیار ہے۔ وفاقی حکومت کا ٹیکس لگانا خلاف آئین ہے۔

درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ اضافی پلاٹوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات ای کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ دونوں جانب کےدلائل سننےکےبعدعدالت نے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 1200 سے زائد درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دے دیا۔

درخواست گزاروں نے 2022 میں اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …