ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈکنگ شاہ رخ خان نےسٹارفٹ بالرلیونل میسی کوہرادیا۔
دوستو،یہ کوئی ایکٹنگ یافٹبال میچ کامقابلہ نہیں تھاجس میں شاہ رخ نےمیسی کوہرایابلکہ ہم بات کررہےہیں ایک سروےکی جس میں بالی وڈکنگ نےحالیہ ورلڈکپ جیتنےوالی ارجنٹائن ٹیم کےکپتان لیونل میسی کوشہرت کےمیدان میں ہرادیا۔
یہ سروےمعروف امریکی جریدےٹائم میگزین کی جانب سےکروایاگیا۔ اس سروےمیں قارئین نےان شخصیات کاانتخاب کرناتھاجوان کےنزدیک دنیامیں سب سےزیادہ بااثرہیں۔ سروےمیں12لاکھ افرادنےحصہ لیااورشاہ رخ خان کو4فیصداضافی ووٹوں کےساتھ دیگرشخصیات پرسبقت حاصل رہی۔
سروےمیں لیونل میسی ، شاہ رخ خان ، پرنس ہیری،میگھن مرکل،سریناولیمزاوردیگرشخصیات کےنام شامل کئےگئےتھے۔
شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیزہونےوالی فلم پٹھان نےدنیابھرمیں کامیابی کےجھنڈےگاڑدئیےاوران کی آنےوالی فلم جوان کےحوالےسےبھی توقع کی جارہی ہےکہ وہ بھی باکس آفس کےریکارڈتوڑدےگی۔