ویب ڈیسک ۔۔ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی جماعت کے ساتھ فسطائیت اور جبر کا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، ہمارا قائد جیل میں ہے، اور ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں رکھا گیا، جو سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پرگولیاں …
مزید پڑھیں »علی امین چلوبھرپانی میں ڈوب مریں: عطاتارڑ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےبشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپورکےفرارپرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ سناہےمنال کےراستےفرارہوگئے۔ راستےمیں چلوبھرپانی ملےتوڈوب مریں ۔ انہوں نےکہاکہ فرارہونےسےپہلےانہوں نےکنٹینرکوآگ لگائی کیونکہ کنٹینرمیں اہم ثبوت تھے۔ انہوں نےکہاکہ علی امین گنڈاپورکانام بھگوڑاہوناچاہیے۔ وزیراطلاعات نےکہایہ فائنل کال نہیں بلکہ مس کال تھی ۔۔ رات گئےجیونیوزسےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہایہ لوگ دوبارہ ریڈزون کی طرف آئےتوانہیں دوبارہ آپریشن کاسامناکرناپڑےگا۔ باقی اگریہ چاہیں توانہیں احتجاج ریکارڈکرانےکیلئےکوئی جگہ دی جاسکتی ہےجہاں یہ دھرنادےدیں ۔ راناثنااللہ نےکہاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرین میں بہت ہارڈکورکرمنلزاوردہشت گردتھے۔ بہت سےپاکستان کےشہری بھی نہیں تھے۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخواسےبیس سےبائیس ہزارکےقریب مسلح لوگ آئے،انہوں نےپیسےلئےہوئےتھے۔ تشددبھی انہیں لوگوں …
مزید پڑھیں »بشری اورگنڈاپورفرار،صورتحال بالکل نارمل: محسن نقوی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کہتےہیں بدھ کی صبح اسلام آبادمیں حالات نارمل ہوجائیں گے،کنٹینرزہٹالئےجائیں گےاورسڑکیں کھل جائیں گی۔انٹرنیٹ سروسزبھی مکمل بحال ہوجائیں گی۔ رات گئےڈی چوک پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی فرارہوچکےہیں ۔ فوج ،رینجرزاورپولیس سمیت تمام قانون نافذکرنےوالےاداروں نےاپنےفرائض بہترین طریقےسےاداکئے،سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نےمیڈیاسےبھی اظہارتشکرکیااوریقین دہانی کرائی کہ میڈیاہاوسزپرحملہ کرنےوالےشرپسندوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ محسن نقوی نےپی ٹی آئی قیادت کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ اب بس کریں ، کتنی باریہ سب کریں گے؟ ہم نےبہت صبرسےکام لیا۔ ہم نےپی ٹی آئی قیادت کےکہنےپران کیلئےسنگجانی میں دھرنادینےکیلئےراضی ہوگئےاورراستےبھی کھول دئیےلیکن بشریٰ بی بی …
مزید پڑھیں »حکومت کادھرنےوالوں سےمذاکرات نہ کرنےکااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ حکومت دھرنے والوں سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گی۔ وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا واضح طور پر اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دھرنا دینے والوں سے بات چیت کا کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں جتنا بھی مالی یا جانی نقصان ہوا، اس …
مزید پڑھیں »آخری سانس تک کھڑےہیں: عطااللہ تارڑ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےحکومت اپنی آخری سانس تک مظاہرین کےسامنےکھڑی رہےگی ، کسی کودارالحکومت کاامن خراب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ مظاہرین کےنام ویڈیوپیغام میں انہوں نےکہااب بھی وقت ہےبازآجائیں کیونکہ جوبھی ڈی چوک کی طرف آئےگااسےگرفتارکرلیاجائےگا۔ پی ٹی آئی کانظریہ ملک دشمنی کاہے،یہ اچھےبھلےترقی کرتےملک کوایک بارپھرڈی ریل کرناچاہتےہیں ۔ عطاتارڑکےمطابق جن مظاہرین کوپکڑاگیاہےوہ کہتےہیں ہمیں پیسےدےکرلایاگیا۔ بشریٰ بی بی میں ہمت ہےتوخودآگےآئیں ۔ انہوں نےکہامظاہرین کوکسی صورت آگےآنےنہیں دیں گے۔ اب بھی وقت ہےواپس لوٹ جائیں کیونکہ جب ریاستوں کےصبرکاپیمانہ لبریزہوتاہےتونتائج بہت بھیانک ہوتےہیں۔
مزید پڑھیں »پنڈی،اسلام آباد،لاہورمیں پٹرول کی قلت کاخدشہ
ویب ڈیسک — اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ وزارت پیٹرولیم نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اٹک آئل ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اوروہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہو چکی ہے، اور اگر یہ مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پیٹرول کی شدید …
مزید پڑھیں »فوج طلب ، شرپسندوں کودیکھتےہی گولی مارنےکاحکم
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ممکنہ انتشار سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فوج کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی کرفیولگانےیافوج طلب کرنےپرمجبورنہ کرے: محسن نقوی
ویب ڈیسک ۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہےاگر حالات قابو سےباہرہوئےتوحکومت سخت اقدامات پر مجبور ہو سکتی ہے، جن میں اسلام آباد میں فوج کی طلبی یا کرفیوکانفاذشامل ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاتحریک انصاف کو سنگجانی میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہےاور میری اطلاع کے مطابق اڈیالہ جیل سے اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر شاید کوئی ایسا فرد ہے جو بانی سے بھی زیادہ اختیار رکھتا ہے اور وہ فیصلہ نہیں مان رہا۔ سیکیورٹی اہلکاروں پر …
مزید پڑھیں »حکومت اورپی ٹی آئی میں بریک تھروکاامکان
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بات چیت میں اہم پیش رفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد، جس کی قیادت بیرسٹر گوہر کر رہے تھے، نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کو ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔ یہ ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین …
مزید پڑھیں »احتجاج معیشت کیلئےزہرقاتل ہیں: وزیرخزانہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتےہیں اپوزیشن کے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی کال ملک کی معیشت پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان احتجاجوں کی وجہ سے مختلف شعبوں میں روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس میں ٹیکس وصولیوں میں کمی، برآمدات پر منفی اثرات، اور امن و امان برقرار رکھنے کے اضافی اخراجات شامل ہیں۔ اہم نکاتروزانہ کا مجموعی نقصان احتجاج کے باعث معیشت کو 190 ارب روپے روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا …
مزید پڑھیں »