ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےبشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپورکےفرارپرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ سناہےمنال کےراستےفرارہوگئے۔ راستےمیں چلوبھرپانی ملےتوڈوب مریں ۔ انہوں نےکہاکہ فرارہونےسےپہلےانہوں نےکنٹینرکوآگ لگائی کیونکہ کنٹینرمیں اہم ثبوت تھے۔ انہوں نےکہاکہ علی امین گنڈاپورکانام بھگوڑاہوناچاہیے۔ وزیراطلاعات نےکہایہ فائنل کال نہیں بلکہ مس کال تھی ۔۔
رات گئےجیونیوزسےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہایہ لوگ دوبارہ ریڈزون کی طرف آئےتوانہیں دوبارہ آپریشن کاسامناکرناپڑےگا۔ باقی اگریہ چاہیں توانہیں احتجاج ریکارڈکرانےکیلئےکوئی جگہ دی جاسکتی ہےجہاں یہ دھرنادےدیں ۔
راناثنااللہ نےکہاکہ پی ٹی آئی کےمظاہرین میں بہت ہارڈکورکرمنلزاوردہشت گردتھے۔ بہت سےپاکستان کےشہری بھی نہیں تھے۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخواسےبیس سےبائیس ہزارکےقریب مسلح لوگ آئے،انہوں نےپیسےلئےہوئےتھے۔ تشددبھی انہیں لوگوں نےکہا۔
انہوں نےکہاکہ بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپورآپریشن کےدوران بھاگے۔