مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کہتےہیں بدھ کی صبح اسلام آبادمیں حالات نارمل ہوجائیں گے،کنٹینرزہٹالئےجائیں گےاورسڑکیں کھل جائیں گی۔انٹرنیٹ سروسزبھی مکمل بحال ہوجائیں گی۔
رات گئےڈی چوک پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی فرارہوچکےہیں ۔ فوج ،رینجرزاورپولیس سمیت تمام قانون نافذکرنےوالےاداروں نےاپنےفرائض بہترین طریقےسےاداکئے،سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نےمیڈیاسےبھی اظہارتشکرکیااوریقین دہانی کرائی کہ میڈیاہاوسزپرحملہ کرنےوالےشرپسندوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
محسن نقوی نےپی ٹی آئی قیادت کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ اب بس کریں ، کتنی باریہ سب کریں گے؟ ہم نےبہت صبرسےکام لیا۔ ہم نےپی ٹی آئی قیادت کےکہنےپران کیلئےسنگجانی میں دھرنادینےکیلئےراضی ہوگئےاورراستےبھی کھول دئیےلیکن بشریٰ بی بی نےیہ ماننےسےانکارکردیا۔
وزیرداخلہ نےکہاکہ گرفتاریوں اورمظاہرین میں شامل افغان شہریوں کےحوالےسےکل آئی صاحب تفصیلات شیئرکریں گے ۔