مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےحکومت اپنی آخری سانس تک مظاہرین کےسامنےکھڑی رہےگی ، کسی کودارالحکومت کاامن خراب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
مظاہرین کےنام ویڈیوپیغام میں انہوں نےکہااب بھی وقت ہےبازآجائیں کیونکہ جوبھی ڈی چوک کی طرف آئےگااسےگرفتارکرلیاجائےگا۔ پی ٹی آئی کانظریہ ملک دشمنی کاہے،یہ اچھےبھلےترقی کرتےملک کوایک بارپھرڈی ریل کرناچاہتےہیں ۔
عطاتارڑکےمطابق جن مظاہرین کوپکڑاگیاہےوہ کہتےہیں ہمیں پیسےدےکرلایاگیا۔ بشریٰ بی بی میں ہمت ہےتوخودآگےآئیں ۔ انہوں نےکہامظاہرین کوکسی صورت آگےآنےنہیں دیں گے۔ اب بھی وقت ہےواپس لوٹ جائیں کیونکہ جب ریاستوں کےصبرکاپیمانہ لبریزہوتاہےتونتائج بہت بھیانک ہوتےہیں۔