Home / علی امین گنڈاپورکاتحریک جاری رکھنےکااعلان

علی امین گنڈاپورکاتحریک جاری رکھنےکااعلان

Ali Amin Gandapur Mansehra presser

ویب ڈیسک ۔۔ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی جماعت کے ساتھ فسطائیت اور جبر کا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، ہمارا قائد جیل میں ہے، اور ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں رکھا گیا، جو سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا ظلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پرگولیاں برسائی گئیں، جس کے نتیجے میں کئی کارکن شہیداورزخمی ہوئے۔ ان کاکہنا تھاہزاروں کارکن اب بھی گرفتارہیں اوراحتجاجی تحریک کےراستےمیں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے حکومت پر الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے اور پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنا تحریک عمران خان کے اختیار میں ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عمران خان خوداسےختم کرنےکی کال نہیں دیتے۔

انہوں نے کارکنوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں نے ہر قسم کے ظلم و جبرکا ڈٹ کرمقابلہ کیااورپرامن طریقے سے اپنااحتجاج ریکارڈکروایا۔ان کاکہناتھا کہ گرفتارکارکنان کو جلد رہا کروالیا جائے گا،اورحکومت کو جواب دہ ہوناپڑےگااحتجاج کے دوران گولیاں کیوں برسائی گئیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہااگربطوروزیر اعلیٰ انہیں انصاف نہیں مل رہا تو ایک عام شہری کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جدوجہد نہ صرف عمران خان کی رہائی بلکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے ہے۔ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ قربانیاں ہماری جماعت اور ملک کی آزادی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …