Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

پی ٹی آئی ایساکرےگی تومذاکرت نہیں ہونگے: خواجہ آصف

Khawaja Asif criticizing PTI behaviour in NA

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں تحریک انصاف کےموجودہ روئیےکےساتھ مذاکرات کاجاری رہنامشکل دکھائی دیتاہے۔ پی ٹی آئی والےایوان نہیں چلنےدیں گےتومذاکرات بھی نہیں چل سکتے۔ قائم مقام سپیکرسیدمیرغلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں خواجہ آصف کی تقریرکےدوران پی ٹی آئی ارکان نےشورشرابہ شروع کردیا۔ خواجہ آصف کی تقریرکےدوران پی ٹی آئی ارکان وقفےوقفےسےاواوکی آوازیں نکالتےرہے۔ بعدمیں وہ اجلاس سےواک آوٹ کرگئے۔ وزیردفاع نےکہاپی ٹی آئی والے پہلے مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے تھے،اب یہ مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ لاس اینجلس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے قراردادبعد …

مزید پڑھیں »

دہشت گردوں کوشکست فاش ہوگی: آرمی چیف

Army chief met politicians in Peshawar

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکادہشت گردوں کےنام واضح اوردوٹوک پیغام ۔ کہادہشت گردوں کیلئےملک میں کوئی جگہ نہیں،امن دشمنوں کی ہرکوشش کابھرپوراورفیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، دشمن سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹیں گے، یہ جنگ جاری ہے،اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں پشاور کے دورے میں مختلف سیاسی جماعتوں سےتعلق رکھنےوالےخیبرپختونخوا کے رہنماوں سے ملاقات کےدوران کہی۔ سپہ …

مزید پڑھیں »

عمرہ زائرین کیلئےان بیماریوں کی ویکسینیشن لازمی

Vaccinations of Umrah pilgrims

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت صحت نےعمرہ زائرین کیلئےتمام ضروری ویکسینیشن اوراحتیاطی تدابیرکولازمی قراردےدیا۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکاکی جانب سےعمرہ کی غرض سےآنےوالےزائرین کیلئےصحت کےنئےاصول جاری کردئیےگئےہیں ۔ نوٹیفکیشن کےمطابق مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی حکام نےدنیا بھر سے آنے والےزائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کولازمی قراردیاہے۔سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کواس کاویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سےآنےوالے زائرین کے لیے پولیو ویکسین، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن …

مزید پڑھیں »

نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیسوں میں کمی کی سفارش

Private medical colleges fees structure

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل نےنجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکیلئے18لاکھ روپےسالانہ فیس مقررکرنےکی سفارشات منظوری کیلئےقومی ادارہ صحت کوبھجوادی ہیں ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی نےپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکےفیس سٹرکچرکاازسرنوجائزہ لینےکی ہدایت کی تھی ۔ وزارت صحت نےفیس کاتعین کرنےکیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزارت خزانہ اورقانون سمیت دیگرمحکموں کےلوگ شامل تھے۔ خصوصی کمیٹی نےنجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکیلئےسالانہ فیس مقررکرنےکی سفارش وزارت قومی صحت اورپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوبھجوادی ہیں۔پی ایم ڈی سی نےسالانہ 18لاکھ روپےفیس مقررکرنےکی سفارش منظوری کیلئےوزارت قومی صحت کوبھجوائی ہیں۔ وزارت صحت کی تجویزکردہ فیس سٹرکچرکی ڈپٹی وزیراعظم کی …

مزید پڑھیں »

ایک اورکیس کےفیصلےکی گھڑی آگئی

190 million pound case

ویب ڈیسک ۔۔ 190ملین پاونڈکیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف فیصلےکی گھڑی قریب آگئی ۔ احتساب عدالت کےجج اتوارکےروزاڈیالہ جیل میں کیس کافیصلہ سنائیں گے۔ عدالتی عملےنےباضابطہ طورپربانی پی ٹی آئی کےوکلااوردیگرفریقین کواس حوالےسےآگاہ کردیاہے۔ اس سےپہلےاحتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخرکیا۔ ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی۔فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔ کیس سےمتعلق چندحقائق190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا …

مزید پڑھیں »

سانگھڑکی خاتون ایمبولینس ڈرائیور

Sanghar's women ambulance driver

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ذرانم ہوتویہ مٹی بڑی زرخیزہےساقی ۔ سانگھڑکی باہمت خاتون ارم زندگی کےغیرروایتی شعبوں میں نام بنانےکیلئےپرعزم ۔ ارم کاکہناہےان کی کوشش ہوتی ہےکہ پلک جھپکتےہی ایمبولینس کوہسپتال پہنچادیں تاکہ مریض کی جان بچائی جاسکے۔ ارم نےکہاوہ یہ کام انسانیت کی خدمت کےجذبےسےکررہی ہیں اورجب تک ان میں ہمت ہےاسےجاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں »

اپنی چھت،اپناگھرسکیم کیلئے62ارب منظور

Punjab Home loan scheme funds approved

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر افراد کے لیےبڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی ۔ ہر شہری کا اپنا گھر، بنیادی حقوزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ہر شہری کو اپنی چھت میسر ہو کیونکہ یہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ پروگرام کی تازہ …

مزید پڑھیں »

طالبان خواتین کوانسان نہیں سمجھتے: ملالہ

Women Education Conference Islamabad

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسرائیل نےغزہ میں تعلیم کاانفراسٹرکچرتباہ کردیا،افغانستان میں طالبان نےلڑکیوں سےتعلیم کاحق ہی چھین لیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کااسلام آبادمیں لڑکیوں کی تعلیم سےمتعلق بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب ۔ ملالہ یوسفزئی نےکہااگرافغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کی گئی تواس کانفرنس کامقصدپورانہیں ہوگا ۔ طالبان خواتین کوانسان نہیں سمجھتے۔ انہوں نےعورتوں کےحقوق چھیننےکیلئےسوسےزائدقانون سازیاں کی ہیں۔ طالبان اپنے جرائم کو ثقافت اورمذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں،حالانکہ حقیقت میں اس میں کچھ بھی اسلامی نہیں۔ یہ پالیسیاں اسلامی تعلیمات کی عکاسی نہیں۔ طالبان پالیسیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ ملالہ نےکہاپاکستان میں سواکروڑبچیاں …

مزید پڑھیں »

ن لیگ پرمذاکرات کوسبوتاژکرنےکاالزام

Govt PTI talks

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کی قیادت مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہے،خواجہ آصف مایوسی پھیلارہےہیں ۔ وزیراعظم ، وزرااوروزیراعلیٰ پنجاب بانی پی ٹی آئی کےخلاف پراپیگنڈہ کرتےرہتےہیں ۔ شوکت یوسفزئی کےالزامات ۔ شوکت یوسفزئی نےکہاپی ٹی آئی نہ کسی کےکہنےپرنہ کسی کےخوف سےبلکہ ملک کی خاطرمذاکرات کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کےایک ٹویٹ سےان کی چیخیں نکل جاتی ہیں ۔ عمران خان کبھی بھی این آراونہیں لیں گے ۔ این آراولینےوالےاب راوئیونڈمیں آرام کررہےہیں ۔ رہنمان لیگ سینیٹرعرفان صدیقی نےمذاکرات میں تعطل کاذمہ دارپی ٹی آئی کوقراردےدیا ۔ کہابانی پی ٹی آئی نےٹویٹ میں وزیراعظم کیلئےجس طرح کالقب استعمال کیا،اس …

مزید پڑھیں »

اسٹیبلشمنٹ کی اتھارٹی پراعتراض ہے: مولانا

Fazalur Rehman news conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں،ان کا نظریہ صرف اورصرف اپنی اتھارٹی برقراررکھناہے۔ ہمیں اس پر اعتراض ہےاوررہے گا۔ ان خیالات کااظہارمولانافضل الرحمان نےکراچی میں نیوزکانفرنس کےدوران کیا ۔ کہاتحریک انصاف نےحکومت سےہونےوالےمذاکرات پراعتماد میں نہیں لیا۔ مدت پوری کرنے کا الیکشن کی شفافیت سے کوئی تعلق نہیں، مدت تو آمرانہ حکومتیں بھی پوری کرلیتی ہیں، بلکہ 10، 10 سال حکومت کرتی ہیں۔ سربراہ جےیوآئی نےکہااسٹیبلشمنٹ اب بھی اس بات پرمصرہےکہ ہم نےہی فیصلے کرنےاورتنائج مرتب کرنے ہیں،عوام کی کیاحیثیت؟ ایساکرکےوہ جمہوریت کامذاق اڑارہےہیں۔ جب اسٹیبلشمنٹ جمہوریت اورآئین کا مذاق اڑائے تو کیا لوگ ان پر تنقید نہیں …

مزید پڑھیں »