مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکہتی ہیں لاہورمیں شدیددھندکےباعث انہیں ہیلی کاپٹرکےپائلٹ نےفیصل آبادکادورہ منسوخ کرنےکیلئےکہا ۔ پائلٹ نےکہااس موسم میں ہیلی کاپٹراڑانارسک ہوگا۔
مریم نوازنےکہامیں نےپائلٹ سےکہانہیں آپ ہیلی کاپٹراڑائیں ۔ میں نےجان کی پروانہیں کی اورفیصل آبادآپ سےملنےچلی آئی ۔ اب لاہورواپس جاوں گی والدنوازشریف سےڈانٹ پڑےگی کہ کیوں رسک لےکرگئی ۔ وہ والدہیں اوروالدین کوبچوں کی فکرہوتی ہے ۔
مریم نوازنےکہارسک کےباوجودمیں صرف اس لئےفیصل آبادآئی کیونکہ مجھےآپ بچوں سےملناتھا ۔ واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےان خیالات کااظہارفیصل آبادمیں طلبہ وطالبات میں ہونہارسکالرشپس کی تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔
مریم نواززندگی میں کب کب روئیں
طلباسےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاکہ وہ زندگی میں دوبارروئی ہیں ۔ ایک بارجب انہیں جیل میں اپنی والدہ کی وفات کی خبرملی اوردوسرےاس دن جب انہیں پتاچلاکہ نوازشریف صاحب کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہےاورانہیں ہسپتال لےگئےہیں ۔
مریم نوازنےکہاکہ اس کےعلاوہ وہ جب بھی کسی کی دکھ بھری کہانی سنتی ہیں توان کی آنکھیں بھرآتی ہیں ۔