Home / بچو!ہمیشہ ملک کیلئےسوچنا: مریم نواز

بچو!ہمیشہ ملک کیلئےسوچنا: مریم نواز

Maryam Nawaz in Faisalabad students

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بچوچاہےجوہوجائے،کبھی پاکستان سےبےوفائی نہ کرنا۔ جب بھی سوچناملک کیلئےسوچنااورملک میں انتشارپھیلانےوالوں کی باتوں میں نہ آنا۔

ان باتوں کااظہاروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےفیصل آبادمیں طلبہ وطالبات میں ہونہارسکالرشپ سکیم کی تقسیم کےدوران کیا۔ طلباسےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاجنہوں نےنوجوانوں کوآگ لگانےاورانتشارپھیلانےپراکسایا،آج جیل میں بندان نوجوانوں سےملنےکوئی نہیں آتا۔ پوچھوان ماں باپ سےجن کےبچےجیل میں ہیں۔

مریم نوازنےکہاآج وہ وزیراعلیٰ ہیں تواپنےوالدین کی دعاوں کی وجہ سےہیں ۔ والدین ہمیشہ اپنی اولادکابھلاچاہتےہیں اوربطورماں میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ آپ انتشاراورجلاوگھیراوکرکےاپنےمستقبل کوتباہ کریں ۔ اگردوسروں کی طرح میں بھی آپ سےکہوں کہ آوخیبرپختونخواپرچڑھ دوڑوتواس سےملک کاکتنانقصان ہوگا؟ ہم نےبڑےظلم سہےلیکن کبھی بچوں کوانتشارکی ترغیب نہیں دی۔ ہم نےبچوں کوتنزلی نہیں ترقی کاراستہ دکھاناہے۔ مریم نوازنےنوجوانوں کوسوشل میڈیاپرفیک نیوزسےدوررہنےکی بھی نصیحت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاسخت دھندکےباعث پائلٹ نےکہاہیلی کاپٹرمیں جانارسک ہے،پھربھی آپ سےملنےآئی ، اب گھرجاکرنوازشریف صاحب سےڈانٹ پڑےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …