Home / بیرسٹرگوہرکی آرمی چیف سےملاقات

بیرسٹرگوہرکی آرمی چیف سےملاقات

PTI Barrister Gohar met with Army Chief

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےعلیحدگی میں ملاقات کی تصدیق۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق بیرسٹرگوہرنےکہاکہ ان کی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی پشاورمیں آرمی چیف سےملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں انہوں نےپی ٹی آئی کےمعاملات اورمطالبات آرمی چیف کےسامنےرکھے۔

بیرسٹرگوہرکےمطابق آرمی چیف سےملاقات میں ملکی استحکام کےحوالےسےبھی امورپرگفتگوہوئی ۔ جیونیوزکےمطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےبات کرتےہوئےبانی پی ٹی آئی نےبھی بیرسٹرگوہراورعلی امین گنڈاپورکی آرمی چیف سےملاقات کی تصدیق کی۔ چینل کےمطابق عمران خان نےآرمی چیف سےملاقات کوخوش آئندقراردیااورکہاکہ ملکی استحکام کی خاطربات ہونی چاہیے۔ ہم بہت عرصےسےچاہتےتھےکہ ایساہو،اب ایساہواہےتویہ اچھی بات ہے۔

صحافیوں سےبات کرتےہوئےبیرسٹرگوہرنےکہااسٹیبشلمنٹ سےبراہ راست بات چیت پرخوشی ہے، امیدہےاب معاملات بہترہوجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …