Home / پی ٹی آئی کےمطالبات جھوٹے،جواب نہیں بنتا: راناثنااللہ

پی ٹی آئی کےمطالبات جھوٹے،جواب نہیں بنتا: راناثنااللہ

PTI charter of demands

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی کاچارٹرآف ڈیمانڈجھوٹ کےسواکچھ نہیں ، اس قسم کےچارٹرآف ڈیمانڈکاجواب بنتاہی نہیں ۔ وزیراعظم کےسیاسی مشیرراناثنااللہ کی پریس کانفرنس ۔

راناثنااللہ نےکہاتحریک انصاف کاچارٹرآف ڈیمانڈثابت کرتاہےکہ انہیں سوائےجھوٹ بولنےاورپراپیگنڈہ کرنےکےکچھ نہیں آتا۔آج دوماہ بعدبھی ان کےپاس 24 سے26نومبرکےدرمیان جاں بحق ، زخمی یامسنگ کارکنان کےنام اورایڈریسزنہیں ۔ یہ ہزاروں سےسیکڑوں اورسیکڑوں سےبارہ تیرہ کارکنان تک آگئےلیکن ان کےپاس بارہ، تیرہ کارکنان کےنام بھی نہیں۔

انہوں نےآج مذاکرات میں اپناچارٹرآف ڈیمانڈپیش کیاہے، مطالبات میں انہوں نےبانی پی ٹی آئی اوراپنےسیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیاہے،9مئی اور26نومبرکےواقعات پرجوڈیشل کمیشن کےقیام کامطالبہ کیاہے ۔

وزیراعظم نےپی ٹی آئی کےمطالبات پراتحادی جماعتوں کےنمائندوں پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی ہےجومطالبات کاجائزہ لےکرجواب دےگی ۔

سینیٹرعرفان صدیقی نےکہاپی ٹی آئی کےمطالبات ، مطالبات کم الزامات زیادہ ہیں ۔ لیکن ہم نےبرانہیں منایا،ہم ان کاجواب دیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …