ویب ڈیسک ۔۔ موسم سرماکی تعطیلات کاکل آخری روزہےلیکن بچوں کیلئےخوشی کی خبریہ ہےکہ اسکول ایک روزکھلنےکےبعدپھربندہوجائیں گے۔ 7جنوری بروزجمعہ کودوبارہ سکول کھلنے کےبعدپھر3 چھٹیاں ہوجائیں گی۔تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم پنجاب نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کےنئےکیسزسامنےآنے کےبعدسکولوں میں ہفتہ،اتواراورپیرکی 3چھٹیوں کا اعلان کررکھاہے۔ موسم سرما کی تعطیلات 6 جنوری بروزجمعرات کو ختم ہو رہی ہیں،7جنوری بروزجمعہ کو سکول آدھے دن کیلئے کھلیں گے جس کے بعد طلبا کو وزیر تعلیم کے اعلان کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر کی 3 چھٹیاں ہو جائیں گی،ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں »فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کیلئےسنگین نتائج
سینئرصحافی نجم سیٹھی کےبقول اسٹیبلشمنٹ اورعمران خان اب ایک پیج پرنہیں،اس لئےفیصلےآہستہ آہستہ عمران خان کےخلاف آنےلگےہیں۔ اپنےپروگرام نجی سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےنجم سیٹھی کاکہناتحاکہ تحریک انصاف نےسات سال تک فارن فنڈنگ کیس کولٹکایالیکن اسٹیبلشمنٹ کاہاتھ ہٹتےہی چیزیں سامنےآنےلگیں۔ سب جانتےتھےکہ اس کیس کاانجام کیاہوگا۔ فوادچودھری جومرضی کہتےہیں،حقائق سامنےآگئےہیں اوران حقائق کی روشنی میں فیصلہ آئےگا۔ نجم سیٹھی کےبقول اب پوراسچ سامنےنہیں آیا،مزیدحقائق بھی سامنےآئیں گے۔ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں یہ بات واضح ہونی چاہیےکہ بیرون ملک بیٹھےپاکستان یا دہری شہریت کےحامل پاکستانی تواپنےملک کی سیاسی جماعتوں کوفنڈنگ دےسکتےہیں لیکن کوئی غیرملکی شہری یاغیرملکی تنظیمیں پاکستان کی سیاسی …
مزید پڑھیں »فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نےرقم چھپائی،الیکشن کمیشن
ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن سےبائیس بینک اکاؤنٹس اوراکتیس کروڑروپےسے زائد رقم کی تفصیلات چھپائیں۔ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کےکیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات ۔ تحریک انصاف کی شفافیت پرسنجیدہ سوالات کھڑےہوگئے۔۔ تفصیلات کےمطابق فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کی رپورٹ نےملک بھرمیں تحریک انصاف کی فنڈنگ کےذرائع کی شفافیت پربہت بڑاسوالیہ نشان لگادیاہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپنے بائیس بینک اکاؤنٹ چھپائے۔ چھبیس بینک اکاؤنٹس میں سے صرف چارکوظاہرکیا۔ یہی نہیں بلکہ اکتیس کروڑ روپے کی رقم بھی …
مزید پڑھیں »منی بجٹ پاس ہونےمیں تاخیر:نجمی سیٹھی کی چڑیابڑی خبرلےآئی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف سینئرصحافی اوراینکرنجم سیٹھی کہتےہیں نوازشریف جلدوطن واپس نہیں آئیں گے۔24نیوزپرنجم سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ حکومت کےنوازشریف کولندن سےواپس لانےکےدعوےدرست نہیں۔ نوازشریف اس وقت تک واپس نہیں آئیں گےجب تک ڈاکٹرزانہیں سفرکرنےکیلئےکلئیرنس نہ دےدیں ۔ دوسری بات یہ کہ کیاشہبازشریف نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی پوری نہ ہونےپرجیل جائیں گے؟ اس سوال کاجواب یہ ہےکہاشہبازشریف نےجوگارنٹی دی تھی اس میں کہیں یہ نہیں لکھاکہ اگرنوازشریف واپس نہیں آتےتوسزاکیاہوگی؟ حکومت پراپیگنڈہ کرکےشہبازشریف کودباومیں لانےکی کوشش کرےگی لیکن حکومت کی یہ کوشش بھی نوازشریف کوواپس لانےمیں کامیاب نہیں ہوسکےگی۔ جہاں تک نوازشریف کاتعلق ہےتوعدالت نےتوپہلےہی انہیں اشتہاری …
مزید پڑھیں »ہارون آباد:مویشیوں کےباڑےپرخونخواربھیڑئیےکاحملہ،16مارڈالے
ویب ڈیسک ۔۔ ہارون آباد کی سب تحصیل فقیروالی کےدیہی علاقوں میں رات کےاندھیرےمیں خونخوارجنگلی بھیڑئیےکاحملہ۔۔ متعددمویشی ہلاک۔ علاقےمیں خوف و ہراس کہ لہردوڑگئی۔۔ جنگلی خونخواربھیڑیے نے مبینہ طور پر رات کےاندھیرےمیں چکوک میں کھرلیوں پر بندھے16 مویشیوں، بکریوں اور بچھڑوں کو ہلاک جبکہ 50 سے زائد کو شدید زخمی کردیا۔ واردات کےبعدخوفناک ،پراسراراورنامعلوم بھڑیارات کےاندھیرےہی میں غائب ہوگیا۔ چک 104/سکس آر کے قریب بھی بھیڑیا دیکھا گیا لیکن دیہاتیوں اور شکاریوں نے اسکا ثعاقب نہیں کیا۔ اس واقعہ سےمویشی پال کسانوں کالاکھوں روپے کا نا قابل تلافی نقصان ہونےپرشدیداحتجاج ۔ اس سلسلہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران …
مزید پڑھیں »پاکستانی انجینئرسیداجمل کاامریکامیں کارنامہ
ہارٹ فورڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ذہانت و قابلیت کی کوئی کمی نہیں اوراس مٹی کوذراسی نمی ملےتوایسےایسےجوہرقابل سامنےآتےہیں کہ دنیادیکھتی رہ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک جوہرقابل پاکستانی پروفیشنل، انجینئر سید اجمل حسین نے امریکہ میں گورنمنٹ آف کنیکٹیکٹ کے ایک اہم پراجیکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کیااور دیار غیر میں نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے بلکہ اہلیان پاکستان کا سربھی فخرسےبلند کر دیا۔ سٹیٹ آف کنکٹیکٹ کااٹلانٹک سٹریٹ برج اینڈ کیٹنری امپروومنٹ پراجیکٹ سٹینفورڈ 12 کروڑ ڈالر کی خطیر مالیت کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔اس پر اٹین انجینئرنگ اور …
مزید پڑھیں »اےآررحمان کی بیٹی نےمنگنی کرلی،منگیترکون ہے؟
ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نےزندگی بھرکاساتھی چن لیا۔ جی ہاں خدیجہ نےبزنس مین اوروزکڈانجینئر ریاض الدین شیخ محمدسےمنگنی کرلی۔۔ خدیجہ نےاس خبرکی اطلاع اپنےانسٹاگرام اکاونٹ سےشئیرکی۔ کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے آپ کویہ بتاتےہوئےخوشی ہورہی ہےکہ میں نے ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ یہ منگنی خاندان اورقریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ۔ خدیجہ نےجیسے ہی اس نے یہ خبر شیئر کی، نیتی موہن، نیسا شیٹی اور دیگر نے جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات دئِے۔ ریاض اور خدیجہ کو مبارکباد دینے …
مزید پڑھیں »منی بحٹ:مہنگائی کےبادل برسنےکوتیار،ٹپ ٹپ شروع
ویب ڈیسک ۔۔ منی بجٹ کی منظوری اورنافذہونےمیں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن اس کےاثرات ابھی سےسامنےآناشروع ہوگئےہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون میں شائع خبرکےمطابق مالی سال کےمسلسل چوتھےماہ یعنی دسمبرمیں مہنگائی کی شرح دوسال کی بلندترین سطح پریعنی 12.3فیصدرہی اورحیرانی کی بات یہ ہےکہ مہنگائی کی اس قدربلندشرح خودحکومت کےاپنےاندازوں سےزیادہ ہے۔ رپورٹ کےمطابق اس قدرزیادہ مہنگائی اس بات کاعندیہ ہےکہ جب ٹیکسوں سےبھرپورمنی بجٹ نافذہوگاتومہنگائی شایدناقابل برداشت ہوجائے۔ اس بات کابھی قوی امکان ہےکہ مہنگائی کی موجودہ شرح کی باعث سٹیٹ بنک شرح سودمیں بھی اضافہ کرسکتاہے۔ مہنگائی کی موجودہ شرح 12.3فیصدفروری 2020کےبعدسب سےزیادہ ہےاوراس سےحکومت کےمہنگائی کی شرح …
مزید پڑھیں »سال 2022:عمران خان کاجاناٹھہرگیا:نجومی
ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں سال 2022کاآغازہوچکاہےاورنئےسال کےحوالےسےماہرین علم نجوم نےکچھ تہلکہ خیزپیشنگوئیاں کی ہیں جن کاتعلق وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیراعظم نوازشریف سےہے۔ معروف نجومی ہمایوں محبوب نےدعویٰ کیاہےکہ نیاسال عمران خان کیلئےمشکلات سےبھرپورہوگا،ان کاوزیراعظم رہناکسی معجزےسےکم نہیں ہوگا۔ ہمایوں محبوب کےمطابق 2022میں سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان میں ہونگے۔ انہوں نےکہاکہ رواں سال ن لیگ کا گرہ کھلتا ہوا نظرآرہا ہے، اسی سال شہباز شریف یا کسی ن لیگی کو اہم عہدے پر دیکھ رہا ہوں جبکہ عمران خان کیلئےیہ سال مشکلات سےبھرپورہوگالیکن اگروہ گھرگئےتوقانونی طریقےسےجائیں گے۔ سید انتظارحسین زنجانی کی پیشنگوئی بھی ہمایوں محبوب کی بات کی تائیدکرتی ہے۔ …
مزید پڑھیں »منی بجٹ پیش:350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم
ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےضمنی مالیاتی بل یادوسرےلفظوں میں منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔جس سے350ارب روپے کاٹیکس استثنیٰ ختم کردیاگیاہے۔ منی بجٹ کےنفاذکےبعدپہلےسےمہنگی دالیں،ادویات،سلائی مشین،سولرپینل،گھی،موبائل فون اوراسٹیشنری سمیت دیگراشیاءمہنگی ہوجائیں گی اورنقادکہتےہیں کہ منی بجٹ کےبعدمہنگائی کاسونامی عوام کی بچی کھچی قوت خریدبھی بہالےجائےگا۔ اپوزیشن کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف کےدباوپرمنی بجٹ پیش کیاتاکہ تین سوپچاس ارب روپےکاٹیکس استثنیٰ ختم کیاجاسکے۔ منی بجٹ سےٹیکس وصولیوں کے اہداف بڑھا کر اکسٹھ سو ارب روپے تک کیے جائیں گے۔ اس کےعلاوہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا ہدف چھ سو ارب روپے سے کم کرکے تین سوچھپن ارب روپے کیاجائے گا۔ …
مزید پڑھیں »