Home / شوکت ترین ٹیکس جمع کرنےکاسوئچ آن کرینگے

شوکت ترین ٹیکس جمع کرنےکاسوئچ آن کرینگے

Technology to be used for tax collection

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کہتےہیں ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکےہیں،بس سوئچ آن کرناہے۔قابل ٹیکس آمدنی والوں کوٹیکس دیناپڑےگا۔

وفاقی حکومت نےٹیکس نیٹ میں اضافےاورسیلزٹیکس کو بڑھانےکےلئےنیانظام متعارف کرادیا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کہتےہیں اب ٹیکس نہ دینےوالوں کےخلاف نوٹس دیئےبغیرکارروائی ہوگی۔ انہوں نےخبردارکیاکہ وقت آگیا ہےکہ سب لوگ اپنا ٹیکس دینا شروع کردیں، اب ہم نوٹس نہیں دیں گے، اب ہم ان لوگوں کوبتائیں گے کہ آپ کی اتنی آمدن ہے، کسی کوہراساں نہیں کریں گےلیکن اگرکوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔، جوٹیکس ادا نہیں کررہے ان کوچاہیے وہ فرض سمجھتےہوئے ٹیکس ادا کردیں ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکےہیں، بس سوئچ آن کرنا ہے۔

شوکت ترین نےسوال اٹھایاکہ جب لوگ ٹیکس نہیں دینگےتوملک کیسےترقی کرےگا؟ اگراس عہدے پر رہا توسب کو انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس بھی دینا پڑے گا، ملک کو اس وقت ٹیکس کی ضرورت ہے،ادھارلیکرملک چلایا جاتا ہے یہ نہیں چلے گا، بڑی بڑی گاڑیاں والےٹیکس نہیں دیتے، دوملین لوگ ٹیکس دیتے ہیں، کم ازکم 2کروڑ لوگوں کوٹیکس دیناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …