Home / علی باباگروپ کی پاکستانیوں کوکھلی پیشکش

علی باباگروپ کی پاکستانیوں کوکھلی پیشکش

Ali Baba group offer to Pakistani businessmen

ویب ڈیسک ۔۔ کاروبارکو ای کامرس کی دنیا میں لاکراسےمزیدپرجوش اورمنافع بخش بنانےکی اپنی حکمت عملی کےطورپردنیاکی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ نےپاکستان کی کاروباری برادری کودعوت دی ہےکہ وہ آن لائن ٹریڈنگ کے لیےاس کاپلیٹ فارم استعمال کریں۔

علی باباگروپ کے کنٹری منیجر سونگ سونگ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ ان کےگروپ کوپاکستان کی کاروباری برادری سےشراکت پرخوشی ہوگی۔ علی باباگروپ آپ کودعوت دیتاہےکہ دنیابھرمیں ثابت شدہ اوربہترین ساکھ کےحامل ادارےکےای کامرس پلیٹ فارم کواستعمال کریں۔ ان کاکہناتھاکہ ای کامرس کامستقبل بہت روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے سے ممکنہ عالمی صارفین تک پاکستانی کاروبار کی رسائی میں اضافہ ہوگا، ایک متحرک نیٹ ورکنگ گروپ کا حصہ بننے اور ان کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا جو گروپ کی ویب سائٹ پر پہلے ہی کامیابی سے تجارت کر رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Prize bonds return date

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل …