مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کیاتحریک انصاف کےسابق رہنماجہانگیرترین مسلم لیگ ن جوائن کرنےوالےہیں؟ یہ وہ سوال ہےجوان دنوں زبان زدعام ہے۔
سینئرصحافی سلیم صحافی سےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں یہ سوال پوچھاگیاتوانہوں نےکہاکہ جہانگیرترین کامسلم لیگ ن میں جانےکاکوئی بظاہرکوئی چانس دکھائی نہیں دیتا۔ جہانگیرترین اب بھی تحریک انصاف میں اپنےگروپ کےمتفقہ قائدہیں اورمستقبل میں ضرورت پڑنےپروہ کھل کراپنےگروپ کی قیادت کرتےنظرآئیں گے۔ مسلم لیگ ن میں جانےکی صورت میں وہ تحریک انصاف میں اپنےگروپ کی حمایت کھودیں گےاورساراگیم پلان خراب ہوجائےگا۔
فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کیلئےسنگین نتائج
جہانگیرترین کےتحریک انصاف کےاثرورسوخ کااندازہ اس بات سےلگائیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش اورکوشش کےباوجودانہیں گرفتارنہیں کیاجاسکا۔ سلیم صافی کےبقول جہانگیرترین کاپارٹی میں پتاوہاں سےکاٹاگیاکہ وہاں سےپتااگرکٹ جائےتوپھرعمران خان بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ یہی وجہ ہےکہ جہانگیرترین کی خواہش کےباوجودانہیں تحریک انصاف میں واپس قبول نہیں کیاگیا۔