کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+7,539 ) 1,393,887
اموات
(+25) 29,162
صحتیاب مریض
1,272,871
فعال کیسز
91,854
Last updated: جنوری 27, 2022 - 4:27 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کیلئےسنگین نتائج

فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کیلئےسنگین نتائج

Najam Sethi analysis on 4 PMLN leaders meeting with establishment

سینئرصحافی نجم سیٹھی کےبقول اسٹیبلشمنٹ اورعمران خان اب ایک پیج پرنہیں،اس لئےفیصلےآہستہ آہستہ عمران خان کےخلاف آنےلگےہیں۔

اپنےپروگرام نجی سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےنجم سیٹھی کاکہناتحاکہ تحریک انصاف نےسات سال تک فارن فنڈنگ کیس کولٹکایالیکن اسٹیبلشمنٹ کاہاتھ ہٹتےہی چیزیں سامنےآنےلگیں۔ سب جانتےتھےکہ اس کیس کاانجام کیاہوگا۔ فوادچودھری جومرضی کہتےہیں،حقائق سامنےآگئےہیں اوران حقائق کی روشنی میں فیصلہ آئےگا۔ نجم سیٹھی کےبقول اب پوراسچ سامنےنہیں آیا،مزیدحقائق بھی سامنےآئیں گے۔

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں یہ بات واضح ہونی چاہیےکہ بیرون ملک بیٹھےپاکستان یا دہری شہریت کےحامل پاکستانی تواپنےملک کی سیاسی جماعتوں کوفنڈنگ دےسکتےہیں لیکن کوئی غیرملکی شہری یاغیرملکی تنظیمیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کوفنڈنگ نہیں کرسکتیں۔ یہ خلاف قانون ہے۔

الیکشن کمیشن اب اپنی رپورٹ حکومت کوبھیجےگااورکہےگاکہ حکومت یہ رپورٹ سپریم کورٹ کوبھیجے۔ قانون کےتحت حکومت پندرہ دن کےاندرسپریم کورٹ بھیجنےکی پابندہےلیکن حکومت ظاہرہےکہ اس معاملےکولٹکانےکی کوشش کرےگی ۔ لیکن اگرسپریم کورٹ نےاس معاملےکوٹیک اپ کرلیاتحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس جائےگی۔

نجی سیٹھی کاکہناتھاکہ اگراس کیس کافیصلہ سپریم نےکیاتوممکن ہےعمران خان کی چھٹی ہوجائے،پوری پارٹی کی نااہلی کاامکان کم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

corruption index

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ویب ڈیسک ۔۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی جس …