ویب ڈیسک ۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےمیڈیابریفنگ میں صحافی کےسوال کاجواب دیتےہوئےنوازشریف سےڈیل کی خبروں کی تردیدکی اورساتھی یہ بھی کہاکہ فوج حکومت کےماتحت ہےاورحکومت سےاس کےتعلقات نارمل ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےرہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ نےکہ ہماری جماعت نےکبھی اسٹیبلشمنٹ سےڈیل کاتاثردیاہےنہ اس سےملتاجلتاکوئی بیان دیاہے۔ ہماراتومطالبہ ہی یہ ہےکہ اسٹیبلشمنٹ خودکوسیاست سےالگ رکھےاورموجودہ نااہل حکومتی ٹولےکی حمایت ترک کردے۔
آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کی سرپرستی چھوڑدےتویہ ایک مہینےمیں فارغ ہوجائیں گے۔ فری اینڈفئیرالیکشن کیلئےہم کسی ڈیل کےحق میں نہیں۔ غیرجانبداری کاہونااورنہ ہوناسب کسی نہ کسی طرح ظاہرہوجاتاہے۔
نوازشریف کسی انڈرسٹینڈنگ کےنتیجےمیں پاکستان نہیں آئیں گے،وہ صرف صاف وشفاف الیکشن چاہتےہیں۔
سینئرصحافی و اینکرپرسن نجم سیٹھی کےمطابق ڈیل کاتاثرعمران خان کی سیاسی ومعاشی محاذوں پرپےدرپےناکامیوں،حالیہ بلدیاتی الیکشن اوراس سےپہلےکنٹونمنٹ بورڈزکےانتخابات میں مسلسل ناکامیوں کےبعدپیداہوا۔ تاہم اصل میں ڈیل ہورہی ہےیانہیں ؟ کوئی نہیں جانتااوراگرہوبھی رہی ہےتواس کاعلم نوازشریف اورشہبازشریف کےعلاوہ کسی کونہیں ہوگا۔