Home / پی سی بی ایوارڈز2021: جیتنےوالوں کےناموں کااعلان

پی سی بی ایوارڈز2021: جیتنےوالوں کےناموں کااعلان

PCB Awards 2021 winners

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز کے کامیاب کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر
سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے علاوہ سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر
اس کے علاوہ 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ بو لر حسن علی کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سال ایک مرتبہ ایک اننگز میں 10 وکٹیں جبکہ 5 مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دو پلیئر آف دی میچ اور ایک پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز بھی جیتے۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر
پی سی بی کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 6 ون ڈے میچز میں 2 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی
اس کے علاوہ 24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے بولنگ اسپیل کو سال کا سب سے متاثرکن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر
پی سی بی کے مطابق محمد وسیم جونیئر نے 2021 میں 45 وکٹیں لے کر ابھرتے ہوئے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس میں 15 انٹرنیشنل وکٹیں بھی شامل ہیں۔

ویمنز کرکٹر آف دی ایئر
ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری میں ندا ڈار کو 604 رنز بنانے اور 25 وکٹیں لینے پر سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر
پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کپ میں 487 رنز، قومی ٹی ٹوئنٹی میں 447 رنز اور قائداعظم ٹرافی میں 935 رنز بنا کر ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرکے ان کے کھیل کی تعریف کرنے پر اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔

امپائرآف دی ائیر
اس کے علاوہ مسلسل دوسرے سال، پی سی بی کے ایلیٹ میچ آفیشلز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ایئر منتخب کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کی طرف سے ہر ایوارڈ جیتنے والے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

shadab khan marriage

شاداب بھی اوروں جیسےنکلے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازکھلاڑی شاداب خان بھی اوروں جیسےہی نکلے۔ شادی …