تحقیق : محمدظہیر — ہرسال نئےسال کی آمدپراپنی منزل کاتعین کرتےہیں اوراسےپانےکیلئےکوشش بھی کرتےہیں ۔ عجیب بات ہےکہ ہم سےشایدبہت ہی کم ہونگےجونئےسال کی آمدپریہ طےکرتےہونگےکہ اس سال ہم اپنی صحت بہتربنانےپرتوجہ دیں گے۔ ایساشایداس لئےہوتاہے صحت کبھی بھی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں رہی۔ بیماری سےبچاوکیلئےدواکااستعمال ہمیں بہت سےسائیڈافیکٹس کاشکاربنادیتاہے۔
کوشش یہ ہونی چاہیےکہ ہمارا دفاعی نظام اتنامضبوط ہوکہ جوبیماریوں سےلڑسکے۔ سب سےزیادہ اہم یہ ہےکہ ہم پانی زیادہ سےزیادہ پئیں کیونکہ اس سےہماری امیونٹی مضبوط ہوتی ہے۔جسم میں پانی کم ہےتواس سےہمارادفاعی نظام بھی کمزورہوجاتاہے۔
سردیوں میں قہوہ جات کااستعمال
عام طورپرسردیوں میں ہم سادہ پانی پیناپسندنہیں کرتےتوہمیں چاہیےکہ ہم قہوےکی شکل میں پانی پئیں اورہوسکےتواس میں شہدملالیں کیونکہ شہیداینٹی بیکٹریا کاکام کرتاہے۔ پانی پسینےاوریورین کی شکل میں ہماری باڈی کےفاسدمادوں کوباہرنکال دیتاہے۔
اگرہم ادرک کوسادہ پانی میں ابال کرپئیں تویہ ہمارےجسم میں اینٹی وائرل کاکام کرتاہےاوراگرکسی جسم میں وائرل آبھی گیاہےتوادرک اس کی نشوونماکوروکتاہے۔ اسی طرح سادہ پانی میں لانگ ابال کرپئیں تویہ بھی ہمارےدفاعی نظام کومضبوط بناتاہے۔
جوسزکااستعمال
سردیوں میں مسمی ، کنوں ، گاجراورلیموں کاجوس پینابہت فائدہ مندہے کیونکہ اس سےوٹامن سی حاصل ہوگا۔
سوپ کااستعمال
سردیوں میں امیونٹی بوسٹرسوپ کااستعمال کریں ۔ سوپ میں اگرآپ دال مونگ کااستعمال کریں تویہ زبردست پروٹین سےبھراسوپ بنےگا۔ سوپ میں اگرآپ ٹماٹرکی پیوری ، چینے،اخروٹ اوربادام کوپیس کراستعمال کریں توسوپ مزیداربھی بنےگااوربہت زیادہ صحت بخش بھی۔
فش کااستعمال
اس موسم میں اگرکوئی سرخ میٹ نہیں کھارہاتومچھلی کااستعمال کرکےبھی اپنی امیونٹی کومضبوط بنایاجاسکتاہے۔
کیاکھائیں،کتناکھائیں؟
ہماری کھانےکی عادات میں توازن نہیں۔ ہمیں لگتاہےکہ اگرکوئی چیزہمارےلئےاچھی ہےتوہم اسےبہت زیادہ مقدارمیں کھاناشروع کردیتےہیں اورکسی بھی چیزکی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ جیسےکہ بہت زیادہ گوشت کھانےسےہڈیوں کی بیماری ہوسکتی ہے۔ گوشت میں چونکہ پروٹین ہوتاہےاوربہت زیادہ پروٹین کنزیوم کرنےسےہمارےخون میں تیزابی مادوں کی مقداربڑھ جاتی ہےاورجتنازیادہ خون میں تیزابی مادےبڑھیں گےاتناہی ہڈیوں سےپروٹین نکلےگااورہڈیوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوگا۔
ایک دن میں کتنی مچھلی کھائیں
ایک نارمل آدمی جسےکوئی مسئلہ نہیں وہ پورےدن میں تین آونس مچھلی کھاسکتاہے۔ مچھلی میں اچھےفیٹ ہیں جوہارٹ بیٹ کیلئےمفیدہے۔ مچھلی کوڈیپ فرائی نہ کریں کیونکہ اس طرح اس کےاچھی چربی ضائع ہوجائےگی۔
جھینگے
امیونٹی کوبہتربنانےکیلئےجھینگےبہترین ذریعہ ہیں ۔ جھینگےکھانےسےآپ کوزنک ملتاہےجوآپ کوایجنگ سےبھی بچاتاہے۔
سردیوں کی بہترین سبزیاں
گاجر،آلواورشکرقندی کازیادہ سےزیادہ استعمال کریں کیونکہ یہ سبزیاں آپ کےباڈی ٹمپریچرکوبرقراررکھنےمیں مدددیتی ہیں۔
حلوہ جات کےمضراثرات
سردیوں میں ہم عام طورپرحلوہ جات کااستعمال بڑھادیتےہیں۔ حلوہ جات میں ہم چونکہ خشک دودھ ، چینی اورگھی کوبہت زیادہ استعمال کرتےہیں ۔ اس سےہماری جسم میں چربی کی مقداربڑھتی ہے۔ بہت زیادہ حلوہ کھانےسےجسم میں انسولین کی پیداوارکم ہوتی ہےکیونکہ اگرکوئی گندہ فیٹ انسولین کےسیل پرآکرچپک جائےگاتوانسولین وہاں سےنکلنابندہوجائےگی۔ رات کےکھانےکےبعدحلوہ جات کااستعمال نہ کریں کیونکہ اس سےانسولین کی پیدائش پربہت برااثرپڑتاہے۔
سردیوں میں پنجیری کااستعمال بہت مفیدہےکیونکہ یہ بھی آپ کےجسم کادرجہ حرارت برقراررکھنےمیں مدددیتی ہے۔