Home / سانحہ مری کی ذمہ دارحکومت ۔۔ اپوزیشن رہنماوں کاسخت ردعمل

سانحہ مری کی ذمہ دارحکومت ۔۔ اپوزیشن رہنماوں کاسخت ردعمل

PMLN and PPP for In House change

ویب ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچا سکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسےنکالےگی؟جو حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی وہ ملک کے بڑے مسائل سےکیسےنمٹےگی؟

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورموجودہ قائدحزب اختلاف شہبازشریف نےمری میں سیاحوں کی المناک موت کاذمہ دارموجودہ حکومت کوٹھہراتےہوئےسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔ اپنےبیان میں مسلم لیگ ن کےصدرکاکہناتھاکہ مری اور گلیات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہےکہ ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں ہے۔

شہباز شریف کاکہناتھابرف کےطوفان میں پھنسے شہریوں کوبروقت محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تووہ ملک چلانےکاحق بھی نہیں رکھتی؟ اگرسیاح اتنی بڑی تعداد میں مری جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کیے گئے؟

شہبازشریف کےبقول عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات بھی نہیں ہے، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیر اور ماتحتوں کےخلاف ایکشن ہی لےلیتا۔ معصوم شہریوں کایوں سردی سےٹھٹھرکرمرجاناانتہائی دردناک ہے،اس پرکسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ انہوں نےکہاکہ سیاحت میں اضافے کا حکومتی پروپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے، مغرب کی مثالیں دینے والےتو مشرقی روایات سےبھی ناواقف ہیں۔

بلاول بھٹوکاسانحہ مری پرردعمل
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

سانحہ مری نےدل دہلاکررکھ دیا: مریم
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ برف میں پھنسے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …