Home / سانحہ مری: مرنےوالوں کی تفصیلات جاری

سانحہ مری: مرنےوالوں کی تفصیلات جاری

Murree Catastrophe

ویب ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملکہ کوہسارمری میں برفباری کےطوفان کےباعث سڑکوں پرپھنسےسیاح افسوسناک المئیےسےدوچار۔ راستہ نہ ملنےکےباعث مختلف گاڑیوں میں بند20کےقریب سیاح شدیدسردی کےباعث دم گھٹنےسےجاں بحق ہوگئے۔ مرنےوالوں میں معصوم بچےبھی شامل ہیں۔ مری کی سڑکوں کوکلئیرکرانےاورسڑکوں پرپھنسی ہزاروں گاڑیوں کونکالنےکیلئےپاک فوج اورسول انتظامیہ کےاہلکارریسکیوآپریشن میں مصروف۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنےبیس افرادکےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ صورتحال کےباعث مری کوآفت زدہ علاقہ قراردےدیاگیاہے۔ ٹرپل ون بریگیڈکےدستےبارہ کہومیں بندراستےکھلوارہےہیں۔ آرمی انجینئرزکےدستوں نےجھیکاگلی گھڑیال روڈکوٹریفک کیلئےکھول دیاہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتےہیں مری کاموسم خراب ہےاس لئےہیلی کاپٹرآپریشن شروع نہیں کیاجاسکتالیکن موسم بہترہوتےہی ہیلی کاپٹرآپریشن شروع کردیاجائےگا۔

مرنےوالوں کی تفصیلات
ریسکیو حکام نے مری میں انتقال کرنے والوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سال کے اشفاق ولد یونس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انتقال کرنے والوں میں لاہور کے 31 سال کے معروف ولد اشرف بھی شامل ہیں جبکہ گاڑی میں انتقال کرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کا اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور دو بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ انتقال کرنے والوں میں 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل بھی شامل ہیں اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی شامل ہیں جبکہ 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہیں۔

لوگ اپنی گاڑیوں میں مرےہوئےپائےگئے
سوشل میڈیاپرسانحہ مری کی رپورٹنگ کرتےہوئےایک سیاح نےویڈیوبنائی اوردکھایاکہ ایک گاڑی جوبری طرح برف میں پھنسی ہوئی تھی ، اس میں بیٹھےلوگ شدیدسردی میں ٹھٹھرکرمرچکےتھے۔ اس شخص نےحکومت سےاپیل کی کہ وہ جلدمددکووہاں پہنچیں اورلاشوں کونکالیں۔

سیاحوں کی دہائی
سڑکوں پرپھنسےسیاحوں کا کہنا ہے کہ بچوں، خواتین اور بڑی عمر کے افراد کے ساتھ رش میں پھنسے ہوئے ہیں، بچوں کا دودھ اور دوائی بھی ختم ہوگئی ہےاورٹھنڈ بھی بہت زیادہ ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے اور ہمیں یہاں سے نکالا جائے۔

مری جانےوالےراستےبند
صورتحال کی سنگینی کےپیش نظرپنجاب حکومت نےمری جانےوالےراستوں کوبندکردیاہےاورمری کوجانےوالےراستےکل رات 9بجےتک بندرہیں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے تین کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 72 گھنٹوں میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …