Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

عمران خان سابق وزیراعظم ہوگئے

Imran Khan announce long march date

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان ملک کےوزیراعظم نہیں رہے۔ جی ہاں ، پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلےوزیراعظم بن گئےہیں جنہیں پارلیمنٹ نےتحریک عدم اعتمادکےذریعےفارغ کیاہے۔ تحریک عدم اعتمادکےحق میں 174ووٹ آئے۔ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادمسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن کی دیگرجماعتوں نےپیش کی تھی ۔ تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ سپریم کورٹ کےحکم کےتحت رات گئےعمل میں لائی گئی ۔ تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کےبعدایوان سےخطاب کرتےہوئےاپوزیشن لیڈراورمتوقع طورپراگلےوزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ وہ کسی سےانتقام نہیں لیں گےنہ کسی کوجیل میں ڈالیں گے۔ قانون اپناراستہ خودلےگا۔ بلاول بھٹونےکہاکہ قوم کوپرانےپاکستان میں خوش آمدیدکہتےہیں۔ اخترمینگل بولےکہ عمران حکومت کواس کاتکبرلےڈوبا۔

مزید پڑھیں »

مبینہ دھمکی آمیزخط عدالت اورعسکری قیادت کودکھانےکافیصلہ

Imran Khan can be arrested, Rana Sanaullah

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ‘ڈی سائفر’ کرکے اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو دکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ کےدروازےرات12بجےکھولنےکاحکم

SC open at 12am

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نےرات 12 بجے دفاتر کھولنےکاحکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رات 12 بجے کھلوانےکا فیصلہ کرلیاگیاہے اور آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازےکھولنے کے احکامات دئیےجائیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے …

مزید پڑھیں »

عمران خان کےمنہ سےبھارت کی تعریفیں،بھارت میں خوشی کےشادیانے

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کچھ دنوں سےوزیراعظم عمران خان کےمنہ سےپڑوسی ملک بھارت کی تعریفوں کےپھول جھڑرہےہیں ۔ سب حیران ہیں کہ کل تک مودی کوانتہاپسنداورانسانیت دشمن جیسےالقابات سےنوازنےوالےاسی مودی کی پالیسیوں کےحامی کیسےہوگئے؟ گزشتہ کچھ دنوں سےقوم سےاپنےخطاب اوردیگرمواقع پروزیراعظم عمران خان کومتعددباریہ کہتےہوئےسناگیاکہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاداورخودمختارہے،کیونکہ بھارت میں جمہوریت مضبوط ہے۔ عمران خان کےمطابق کسی کی جرآت نہیں کہ بھارت کوڈکٹیٹ کرسکے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی اتنی آزادہےکہ روس پرعائداقتصادی پابندیوں کےباوجود وہ روس سےتیل خریدرہاہے۔ عمران خان کےمنہ سےبھارت کی تعریفوں کوبھارتی میڈیابہت اچھال رہاہےاوراس حوالےسےسوشل میڈیاپربھی میمزاورتبصروں کاطوفان آیاہواہے۔ بھارتی عمران خان کےمنہ سےمودی کی …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کاپھرگڑبڑکاپروگرام

Imran Khan announce long march date

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں قومی اسمبلی سےاستعفےنہ دینےکافیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی خاص بات یہ تھی اس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل قومی اسمبلی کےاجلاس میں ایجنڈےکےدیگرآئٹمزپراتنی لمبی لمبی تقریریں کی جائیں کہ تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس …

مزید پڑھیں »

حکومت کوبڑاجھٹکا،قومی اسمبلی اورتحریک عدم اعتمادبحال

SC restores NA and PM Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور کابینہ کو تین اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا جبکہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے 9 اپریل بروزہفتےکوصبح ساڑھے10بجےتک اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار روزکی سماعت کے بعد از خود نوٹس کیس کا مختصر فیصلہ سنایاجویقیناً حکومت کیلئےبہت بڑاجھٹکاہے۔ سپریم کورٹ کےفیصلےکےنتیجےمیں عمران خان وزیراعظم اوران کی کابینہ، ان کےمعاونین اورمشیربھی بحال ہوگئےہیں۔ سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق ہفتےکوتحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کوہرصورت …

مزید پڑھیں »

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ میں بظاہرکوئی شواہدنہیں،صرف الزامات ہیں: چیف جسٹس

SC takes suo moto notice of NA dissolution

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کےازخودنوٹس کی سماعت کےدوران پانچ رکنی لارجربنچ کےسربراہ چیف جسٹس عمرعطابندیال کےاہم ریمارکس ۔ کہابظاہر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے جا رہی تھی، لیکن جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی۔ بدھ کےروزہونےوالی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےکیس کی سماعت طویل ہونےکی وجہ بھی بیان کردی۔ کہاکہ عدالت پرالزام لگایاجارہاہےکہ وہ فیصلہ جلدنہیں کررہی، بہت اہم کیس سن رہےہیں یکطرفہ فیصلہ کیسےدےسکتےہیں؟ سیاسی طورپرمسئلےکوحل کرنےکی کوشش کریں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نےنیشنل سیکورٹی کونسل اجلاس کے منٹس بارےاستفسارکیاکہ وہ کدھر ہیں؟ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ بارےچیف جسٹس کاکہناتھاکہ …

مزید پڑھیں »

فیصلہ جلدسناناچاہتےہیں : چیف جسٹس

SC restores NA and PM Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام کیس کی وجہ سے رُکا ہوا ہے،اس لئےکوشش ہے کہ بدھ تک فیصلہ سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے آغاز میں خاتون درخواست گزار روسٹرم پر آگئیں اور عدالت سے کہا کہ سابق امریکی سفیر اسد مجید کو بلایا جائے تو سب سامنے آ جائے گا۔ رضاربانی کےدلائلچیف جسٹس عمرعطا بندیال نے خواتین درخواست گزاروں کو بات …

مزید پڑھیں »

آئین سےکھلواڑکیاگیا:سلمان اکرم راجہ

Constitutional expert

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف ماہرقانون سلمان اکرم راجہ کہتےہیں تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ والےدن قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوا،وہ آئین پرحملہ کرنےکےمترادف ہے۔ سماٹی وی کےپروگرام لائیوودندیم ملک میں بات کرتےہوئےسلمان اکرم راجہ کاکہناتھاآئین پاکستان پرحملہ پوری قوم نےٹی وی پردیکھا۔ یہ معاملہ پوری طرح سےسکرپٹڈلگتاتھا۔ جوکچھ بھی ہواوہ ایک اسکیم کےتحت ہوا۔ کیااسپیکرکوایک لمحےکیلئےبھی خیال نہِیں آیاکہ وہ کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہ بنیں؟ اب سوال یہ پیداہوتاہےکہ کیاعدالت اسپیکرکےاس عمل کودیکھ سکتی ہےیانہیں ؟ سلمان اکرم راجہ کےمطابق عدالت سےکسی بھی فریق کےحق میں فیصلہ آسکتاہے۔ میری نظرمیں آئین سےکھلواڑہواہے۔ ملک میں ایسانہیں ہوسکتاکہ کوئی شخص کہےکہ صرف میں …

مزید پڑھیں »

آئین کی پامالی – سی ای اوسمیڈامستعفی

SMEDA chairman resigns

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تین اپریل کوقومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ والےروزآئین کی پامالی کےخلاف بطوراحتجاج سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کےچیف ایگزیکٹوآفیسرہاشم رضانےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا۔ ہاشم رضاکےمطابق تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کیلئےبلائےگئےقومی اسمبلی کےاجلاس میں جوکچھ ہواوہ آئین پاکستان کوپامال کرنےکےمترادف ہے۔ آئین کی اس طرح تنسیخ سےسرکاری ملازمین کےانتظامی امورمتاثرہوسکتےہیں۔ ان کامزیدکہناتھاکہ موجودہ صورتحال میں چونکہ انتظامی ڈھانچےاوررولزآف بزنس کےتحت سرکاری ملازمین کےکام پرسوالیہ نشان کھڑاہوگیاہے،اس لئےملازمت سےمستعفی ہوجاناہی بہترہے۔ ہاشم رضاکاکہناتھاکہ سرکاری مشینری چلانےوالےسینئرافسران موجودہ صورتحال کےباعث پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں »