ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ‘ڈی سائفر’ کرکے اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو دکھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کاکہناہےکہ وہ کسی صورت ہارنہیں مانیں گے۔ نہ پہلےشکست تسلیم نہ اب کرینگے۔ ذرائع کےمطابق خط چیف جسٹس اورعسکری قیادت کودکھانےکامقصدعدالت سےتحریک عدم اعتمادکےمعاملےمیں کچھ ریلیف حاصل کرناہے۔ تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کےخیال میں عدالت سےانہیں کوئی بھی ریلیف ملنےکےامکانات بہت کم ہیں۔