مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان ملک کےوزیراعظم نہیں رہے۔
جی ہاں ، پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلےوزیراعظم بن گئےہیں جنہیں پارلیمنٹ نےتحریک عدم اعتمادکےذریعےفارغ کیاہے۔ تحریک عدم اعتمادکےحق میں 174ووٹ آئے۔
عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادمسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن کی دیگرجماعتوں نےپیش کی تھی ۔
تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ سپریم کورٹ کےحکم کےتحت رات گئےعمل میں لائی گئی ۔
تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کےبعدایوان سےخطاب کرتےہوئےاپوزیشن لیڈراورمتوقع طورپراگلےوزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ وہ کسی سےانتقام نہیں لیں گےنہ کسی کوجیل میں ڈالیں گے۔ قانون اپناراستہ خودلےگا۔
بلاول بھٹونےکہاکہ قوم کوپرانےپاکستان میں خوش آمدیدکہتےہیں۔
اخترمینگل بولےکہ عمران حکومت کواس کاتکبرلےڈوبا۔