Home / آئین سےکھلواڑکیاگیا:سلمان اکرم راجہ

آئین سےکھلواڑکیاگیا:سلمان اکرم راجہ

Constitutional expert

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف ماہرقانون سلمان اکرم راجہ کہتےہیں تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ والےدن قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوا،وہ آئین پرحملہ کرنےکےمترادف ہے۔

سماٹی وی کےپروگرام لائیوودندیم ملک میں بات کرتےہوئےسلمان اکرم راجہ کاکہناتھاآئین پاکستان پرحملہ پوری قوم نےٹی وی پردیکھا۔ یہ معاملہ پوری طرح سےسکرپٹڈلگتاتھا۔ جوکچھ بھی ہواوہ ایک اسکیم کےتحت ہوا۔ کیااسپیکرکوایک لمحےکیلئےبھی خیال نہِیں آیاکہ وہ کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہ بنیں؟

اب سوال یہ پیداہوتاہےکہ کیاعدالت اسپیکرکےاس عمل کودیکھ سکتی ہےیانہیں ؟ سلمان اکرم راجہ کےمطابق عدالت سےکسی بھی فریق کےحق میں فیصلہ آسکتاہے۔ میری نظرمیں آئین سےکھلواڑہواہے۔ ملک میں ایسانہیں ہوسکتاکہ کوئی شخص کہےکہ صرف میں محب وطن ہوں اورباقی سب غدارہیں اوراس کےبعدہم آئین کوپامال کریں۔ ملک بھی جوکچھ بھی ہوناہےکسی قانون اورضابطےکےتحت ہوناہے۔

آئین کےآرٹیکل 69کےمطابق عدالت پارلیمنٹ کی پروسیجرل بےقاعدگیوں کاجائزہ نہیں لےسکتی لیکن اس شق کایہ ہرگزمطلب نہیں کہ اسپیکرآئین کوتلپٹ کرکےرکھ دے۔ اگرتومعاملہ آئین کی خلاف ورزی کاہےتوعدالت بالکل مداخلت کرسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Khawaja Asif Claims on Imran Khan

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےصلح چاہتےہیں،خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کےموجودہ آرمی چیف کوتوسیع دینےکےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےوزیرخواجہ آصف نےکہاکہ عمران …