Home / آئین کی پامالی – سی ای اوسمیڈامستعفی

آئین کی پامالی – سی ای اوسمیڈامستعفی

SMEDA chairman resigns

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تین اپریل کوقومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ والےروزآئین کی پامالی کےخلاف بطوراحتجاج سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کےچیف ایگزیکٹوآفیسرہاشم رضانےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا۔

ہاشم رضاکےمطابق تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کیلئےبلائےگئےقومی اسمبلی کےاجلاس میں جوکچھ ہواوہ آئین پاکستان کوپامال کرنےکےمترادف ہے۔ آئین کی اس طرح تنسیخ سےسرکاری ملازمین کےانتظامی امورمتاثرہوسکتےہیں۔

ان کامزیدکہناتھاکہ موجودہ صورتحال میں چونکہ انتظامی ڈھانچےاوررولزآف بزنس کےتحت سرکاری ملازمین کےکام پرسوالیہ نشان کھڑاہوگیاہے،اس لئےملازمت سےمستعفی ہوجاناہی بہترہے۔

ہاشم رضاکاکہناتھاکہ سرکاری مشینری چلانےوالےسینئرافسران موجودہ صورتحال کےباعث پریشان ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …