Home / تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ:اسدقیصرکےغیرموجودگی کی وجہ سامنےآگئی

تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ:اسدقیصرکےغیرموجودگی کی وجہ سامنےآگئی

Speaker NA Asad Qaiser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے۔

اسدقیصرکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اتفاق نہ کیا۔

رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔

امریکاسےآنےوالاخط اصلی نہیں : حامدمیرکابڑاانکشاف

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ‘ پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Khawaja Asif Claims on Imran Khan

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےصلح چاہتےہیں،خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کےموجودہ آرمی چیف کوتوسیع دینےکےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےوزیرخواجہ آصف نےکہاکہ عمران …