Home / پی ٹی آئی کاپھرگڑبڑکاپروگرام

پی ٹی آئی کاپھرگڑبڑکاپروگرام

Imran Khan announce long march date

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں قومی اسمبلی سےاستعفےنہ دینےکافیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی خاص بات یہ تھی اس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل قومی اسمبلی کےاجلاس میں ایجنڈےکےدیگرآئٹمزپراتنی لمبی لمبی تقریریں کی جائیں کہ تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا، ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روزاپنےفیصلےمیں حکم دیاہےکہ ساڑھے10بجےسےپہلےپہلےتحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کاعمل مکمل کیاجائےاوراگرتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوجاتی ہےتونئےقائدایوان کاانتخاب بھی ہفتہ کوہی کیاجائےگا۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کےکل ہونےوالےاجلاس کا6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …