مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کچھ دنوں سےوزیراعظم عمران خان کےمنہ سےپڑوسی ملک بھارت کی تعریفوں کےپھول جھڑرہےہیں ۔ سب حیران ہیں کہ کل تک مودی کوانتہاپسنداورانسانیت دشمن جیسےالقابات سےنوازنےوالےاسی مودی کی پالیسیوں کےحامی کیسےہوگئے؟
گزشتہ کچھ دنوں سےقوم سےاپنےخطاب اوردیگرمواقع پروزیراعظم عمران خان کومتعددباریہ کہتےہوئےسناگیاکہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاداورخودمختارہے،کیونکہ بھارت میں جمہوریت مضبوط ہے۔
عمران خان کےمطابق کسی کی جرآت نہیں کہ بھارت کوڈکٹیٹ کرسکے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی اتنی آزادہےکہ روس پرعائداقتصادی پابندیوں کےباوجود وہ روس سےتیل خریدرہاہے۔
عمران خان کےمنہ سےبھارت کی تعریفوں کوبھارتی میڈیابہت اچھال رہاہےاوراس حوالےسےسوشل میڈیاپربھی میمزاورتبصروں کاطوفان آیاہواہے۔
بھارتی عمران خان کےمنہ سےمودی کی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کومقبوضہ کشمیرپرمودی کی پالیسی کی حمایت سےتعبیرکررہےہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہےکہ مودی بھی بہت زبردست ہیں کہ عمران خان کےمنہ سےاپنی تعریفیں کروادیں۔
ایک صارف نےتبصرہ کرتےہوئےپوچھاکہ عمران خان کےمنہ سےاپنی تعریف کروانےکےمودی نےکتنےپیسےدئیے؟
ایک اورصارف نےکہاکہ چلومدینہ ، ملائشیا، ترکی اورچین کےبعدآخرہندوستان کانظام ہی سب سےبہترنکلا۔