پاکستان

ہرقسم کی دہشت گردی اورانتہاپسندی کاخاتمہ کرینگے: آرمی چیف

Gen Asim Munir South Waziristan

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف  عاصم منیر کاجنوبی وزیرستان کےعلاقےواناکادورہ ۔ سپہ سالارکوسکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداددہشت گردی آپریشنزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکےمطابق،آرمی چیف نےدہشت گردی کےخلاف پرعزم پاک فوج کےافسران اورجوانوں کےحوصلےکوسراہا۔ کہاریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد، اُن کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نےدہشت گردی کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل لچک و ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔کہاقوم کو دہشت گردی سے نبردآزما جوانوں پر فخر ہے، شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی …

مزید پڑھیں »

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات جلدشروع ہونےکاامکان

Govt PTI talks

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نےسپیکرقومی اسمبلی کی تجویز پرحکومتی اتحادکےممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دےدی۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،راناثنااللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیےکردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ ایازصادق نےبیرسٹرگوہرکی تجویزکاخیرمقدم کیاتھا۔ کمیٹی کی تشکیل پرتبصرہ کرتےہوئےشہباز شریف نے کہاپاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اگلے 12 گھنٹوں کے دوران متوقع …

مزید پڑھیں »

فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں : بیرسٹرگوہر

Fawad ch expelled from PTI

ویب ڈیسک ۔۔ فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں،بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننےکی کوشش نہ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےفوادچودھری سےمکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔ ایک بیان میں بیرسٹرگوہرنےکہابانی پی ٹی آئی سےملاقات میں مختلف معاملات پرگفتگوہوئی ۔ بانی پی ٹی آئی نےفوادچودھری سےلاتعلقی کااعلان کرنےکی ہدایات دیں ۔ بیرسٹرگوہرنےکہافوادچودھری کاہماری جماعت سےکوئی تعلق نہیں ۔  وہ کسی فورم پرپی ٹی آئی کےموقف کی نمائندگی کےمجازنہیں ۔ میڈیا،سوشل میڈیاپربیانیہ بنانےاوررائےکوپی ٹی آئی کی رائےکےطورپرپیش کرنےکاانہیں کوئی قانونی حق حاصل نہیں ۔ فوادچودھری کاپی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےسابق پارٹی رہنماسےمکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔کہابانی پی …

مزید پڑھیں »

نومئی حملوں کے25مجرموں کوسزادسنادی گئی

Military court sentences 9th may culprits

ویب ڈیسک ۔۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو مختلف سزائیں سنادیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ان سزاؤں کا اعلان تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے، اور سزا یافتہ ملزمان کو ان کے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد واقعات کے دوران مسلح افواج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے، جنہیں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا گیا۔ ان مقدمات …

مزید پڑھیں »

پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈلائن میں توسیع

Biometric vehicle verification in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ سندھ حکومت نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں دوماہ کی توسیع کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولانےکارڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد کامران خان کی قیادت میں ایک وفد سےملاقات کی۔ وفدمیں سلیم گوڈیل اوردیگرارکان شامل تھے۔ وفد کی درخواست پرصوبائی وزیرنےپرانی گاڑیوں کے لیے بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں توسیع کااعلان کیا اور جلد ہی لائسنس پلیٹ فیس کی ادائیگی کیلئےآن لائن نظام شروع کرنےکے منصوبے کاذکربھی کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کو درخواست دینے کے فوراً بعد نمبر پلیٹس فراہم کی جائیں گی۔ …

مزید پڑھیں »

امریکہ کاپاکستان کےمیزائل پروگرام پرتحفظات کااظہار

Pakistan ballistic missile program

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی، جان فائنر، نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسے جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر اور امریکا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی تحفظات: خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق، جان فائنر نے کہا کہ پاکستان کے اس طرز عمل نے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے حوالے سے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدامات کو امریکا کے لیے ابھرتے …

مزید پڑھیں »

عمران خان کےقریبی دوست کوپارٹی نےنکال دیا

salmaan ahmed expelled from PTI

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےگیت گانےوالےمشہورسنگرسلمان احمدکوعمران خان اوران کےاہلخانہ کےخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانےکےالزام میں پی ٹی آئی سےنکال دیاگیا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ  سلمان احمد سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور مضحکہ خیز پوسٹس کے ذریعے پارٹی اراکین اور حامیوں میں مسلسل تقسیم اور عدم اطمینان پھیلانے کی کوشش کرتےرہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے سلمان احمد کو قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی لیکن انہوں نےسوشل میڈیاپرپارٹی کےخلاف شرانگیزی کاسلسلہ بندنہ کیا۔  نوٹیفکیشن کےمتن کےمطابق سلمان احمدکااب پی ٹی …

مزید پڑھیں »

عمران خان کی ترسیلات زررکوانےکی دھمکی

Imran Khan to stop remittances

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےدومطالبات پورےنہ ہونےپرترسیلات زرروکنےکی کال دینےکی دھمکی دےڈالی ۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ ان کےبھائی نےحکومت کےسامنےدومطالبات رکھےہیں ۔ ایک تویہ کہ سپریم کورٹ کےتین ججوں پرمشتمل جوڈیشل کمیشن بنایاجائےاوردوسرایہ کہ پی ٹی آئی سےتعلق رکھنےوالےبےگناہ قیدیوں کورہاکیاجائے۔ علیمہ خان کےبقول اگریہ دومطالبات حکومت نےپورےنہ کئےتوجلدوہ بیرون ملک پاکستانیوں سےترسیلات زرروکنےکیلئےکہیں گے۔ علیمہ خان کےمطابق سمندرپارپاکستانی خوشی سےعمران خان کی کال پرلبیک کہیں گےاورباہرسےزرمبادلہ پاکستان نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نےکہاغریب کابچہ محنت کرکےڈالرپاکستان بھیجتاہےاورآپ وہی ڈالرملک سےباہرلےجاتےہیں۔

مزید پڑھیں »

مدارس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں: فضل الرحمان

Madrasa bill registration

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سربراہ جےیوآئی ایف مولانافضل الرحمان نےمدارس رجسٹریشن بل میں کسی قسم کی تبدیلی کومستردکردیا ۔ کہاپہلےمیں کہتاتھااوراب اتحادتنظیمات مدارس نےاس بل پرمہرثبت کردی ہے۔ حکومت نےمشترکہ اجلاس بلاکرترمیم شدہ بل پاس کرنےکی کوشش تومعاملہ ایوان میں نہیں میدان میں طےہوگا ۔ مولانافضل الرحمان قومی اسمبلی میں اظہارخیال کررہےتھے ۔ انہوں نےکہابل ایکٹ بن چکاہے،حکومت جلدسےجلداس کانوٹیفکیشن جاری کرے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےکہامولاناکااحترام ہےلیکن بل اس طرح سےقانوننہیں بنتے۔ اس کیلئےباقاعدہ ایک پراسیس ہے۔ اس سےگزرکررہی ایک بل قانون بنتاہے۔

مزید پڑھیں »

تنخواہوں میں چھپرپھاڑاضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں چھپرپھاڑاضافہ ۔ ایوان نےارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ عوامی نمائندگان کی تنخواہوں کےنظر ثانی بل پرگورنرکےدستخط کےبعدایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپےسےبڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔ بل کے مطابق وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار، اسپیکر کی سوا لاکھ سے بڑھ کرساڑھے 9 لاکھ ہوجائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر پونے 8 لاکھ ،پارلیمانی سیکرٹری کی 83 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ 51 ہزار …

مزید پڑھیں »