ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی فیچرز والے ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی فیچرزپرمشتمل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان نئے ب فارمز میں بچوں کے انگیوں کے نشانات اور تصاویرکوشامل کیاجائےگا۔ یہ اقدامات بچوں کی شناخت کی چوری اورغیرقانونی استعمال کوروکنے کے لیے اہم ہیں اورجعلی شناختی کارڈز، غیرقانونی پاسپورٹس اورانسانی سمگلنگ جیسے جرائم کوروکنے میں مدد دیں گے۔
نئے ب فارمز کا اجرا15 جنوری سے مرحلہ وارشروع ہوگا،جس میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے انگلیوں کے نشانات اورتصاویر کو نادرا سینٹرز پر لیا جائے گا۔ والدین یا قانونی سرپرست کے ہمراہ بچوں کو اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کے یونین کونسل یا ٹاؤن کمیٹی سے جاری کردہ پیدائش کےسرٹیفیکیٹ کے ساتھ نادرا سینٹرآنا ہوگا۔ نادرا کی ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےنادرااورمحکمہ پاسپورٹ کی ٹیم کوان اصلاحات کومختصر مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ نیا ب فارم پاسپورٹ کی درخواست کے وقت بھی ضروری ہوگا۔ پرانا ب فارم جو کہ بغیر تصویراورانگلش کے نشانات کے ہے، 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔