ویب ڈیسک ۔۔ آخرکارکرم میں امن قائم ہوگیا ۔ کوہاٹ میں ہونےوالےگرینڈجرگےمیں فریقین نےاعلیٰ سول وعسکری حکام کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کردیے۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان نےامن معاہدےپردستخط کی تصدیق کی ہے۔ فریقین کی جانب سے45،45 افراد نےمعاہدےپردستخط کیے ہیں۔ دونوں اطراف کےبڑے14نکات پر مشتمل معاہدےپرمتفق ہوگئے۔ معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیزفائرکافیصلہ ہوگیا،دونوں جانب سےمورچےختم اوراسلحہ جمع کرایاجائےگا۔
جرگہ رکن نےکہاراستےکھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا۔امن وامان کویقینی بنانےکیلئےقانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کرکام کرنےپراتفاق ہواہے۔
معاہدےکےتحت نقصانات کاازالہ کیاجائےگااوربڑااسلحہ حکومتی تحویل میں دےدیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے بھی ختم کیے جائیں گے۔
کمشنر کوہاٹ کےمطابق کرم مذاکرات فریقین کے درمیان کامیاب ہوگئے، تین دستخط رہتے ہیں، باقی دستخط ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے جرگہ رکن ملک ثواب خان کا کہنا تھا کہ سڑکیں کھولنے سے متعلق فیصلہ حکومت کرےگی، کرم میں حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا،ایک دو مہینے میں صورتحال نارمل ہوجائےگی ۔
ملک ثواب خان نےکہاکہ اہل تشیع کی جانب سےانجمن حسینیہ کی سربراہی میں ارکان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ اہل سنت کی جانب سےانجمن فاروقیہ کی سربراہی میں ارکان نے دستخط کیے۔