Home / کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے10ارب کامطالبہ

کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے10ارب کامطالبہ

Khawaja Asif Defence Minister

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کاتحریک طالبان پاکستان کےحوالےسےاہم انکشاف ۔ کہا افغان حکومت نےکالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے، میں نے ان سے کہا آپ گارنٹی دیں یہ لوگ واپس نہیں آئیں گے،میرےسوال پرانہوں نےچپ سادھ لی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئےانہوں نےکہاپاکستان کے دفاع کو اندرونی خطرات ہیں،جہاں تک بیرونی خطرات کاتعلق ہےتوہم اس کیلئےپوری طرح تیارہیں اوراس کامقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نےکہادہشت گردی کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیں جوپی ٹی آئی دورمیں لاکربسائےگئے،میں اسمبلی میں تھاجب بریفنگ دی گئی کہ ان کوبسانےکافیصلہ بہترہے،بانی پی ٹی آئی کا بیان تھا کہ 40 ہزار سے 45 ہزار لوگ آئیں گے، اب یہ لوگ خیبرپختونخوا میں بیٹھےہیں اورلوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔

وزیردفاع نےکہا کہ پی ڈی ایم حکومت بننےکے بعد میں افغانستان گیا،افغان طالبان کے وزیردفاع اور دیگر قیادت سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو ہم مجبور ہوجائیں گے پھرآپ گلہ نہ کرنا۔وہ 10 ارب روپے مانگ رہے تھے تاکہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو کہیں اور منتقل کیاجاسکے۔ میں نےان سےگارنٹی مانگی کہ یہ لوگ واپس نہ آئیں،جس پرافغان طالبان چپ ہوگئے۔

خواجہ آصف نےکہافلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث لوگوں کوہم پر تنقید کا حق نہیں، تمام تر دباؤ کے باوجود ہم ایٹمی طاقت بھی بنے اور میزائل بھی بنائے۔مذاکرات ضروری ہیں لیکن دفاعی تنصیبات پر حملوں کوکیسے جسٹیفائی کرسکتے ہیں؟ یہ ہمیں ٹارگٹ کریں، پیپلزپارٹی کو کریں لیکن ملک کو ٹارگٹ نہ کریں،ہم نےبھی بہت غلطیاں کی ہونگی لیکن کبھی ریاست کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا جو 9 مئی اور 26 نومبر کو ڈالا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …