پاکستان

نئےٹیکس قوانین نافذ ۔ نان فائلرزکیلئےخطرےکی گھنٹی،فائلرزبھی پریشان

FBR fails to receive returns from all registered tax payers

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نےنیب کوٹیکس گزاروں کےڈیٹاتک رسائی دےدی ۔ صدرمملکت عارف علوی نےاس حوالےسےٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس پردستخط کرکےایک طرح سےٹیکس دینےاورنہ دینےوالوں کیلئےخطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ نئےٹیکس قوانین کوپہلےسےزیادہ سخت بنادیاگیاہےاوران کےتحت ایف بی آرکویہ اختیاردےدیاگیاہےکہ وہ نان فائلرزکےموبائل فون اورسمزبندکرنےکےساتھ ساتھ پانی،بجلی اورگیس کنکشن کاٹ سکےگا۔ ایف بی آرٹائر1کےریٹیلرزکےبھی گیس اوربجلی کےکنکشن منقطع کرسکےگا۔ آرڈیننس کےتحت ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنےپرجرمانہ بڑھاکرایک ہزارروپےیومیہ کردیاگیاہے۔ آرڈیننس کےتحت نیب اورنادراکوبھی ٹیکس دہندگان کےڈیٹاتک رسائی دےدی گئی ہےاورناقدین کےخیال میں اس کےسیاسی اثرات بھی ہوسکتےہیں۔ نئےآرڈیننس کےتحت اب نیب 20سال پرانی اوربندفائلیں بھی کھول سکےگااوراس کےبھی سیاسی اثرات …

مزید پڑھیں »

کنٹونمنٹ بورڈالیکشن: کس جماعت کی کیاپوزیشن ؟

Cantonment Board Election Results

لاہور: (ویب ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈانتخابات کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھرمیں سب سے زیادہ نشستیں لے کرپہلے،بہت کم مارجن کےساتھ مسلم لیگ ن دوسرےاور تیسرےنمبرپرآزادامیدواروں نےکامیابی سمیٹی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے 58 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 51 نشستوں پر کامیاب رہی اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے49 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ پاکستان پیپلز پارٹی صرف 14،ایم کیو ایم 10،جماعت اسلامی 5اوربلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔ ملک بھر کے 39 کنٹونمنٹ بورڈز میں 206 عام نشستوں پراتوارکو پولنگ ہوئی۔ …

مزید پڑھیں »

بنک صارفین کیلئےموبائل فون پربائیومیٹرک تصدیق کی سہولت

Online biometric verification in Pakistan

لاہور:(ویب ڈیسک) نادرانےاسٹیٹ بنک کےاشتراک سےبینک صارفین کوگھربیٹھےموبائل فون کےذریعےبائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کردی ہے۔ اب صارفین گھربیٹھےبیٹھےاپنی انگلیوں کےنشانات کی تصدیق کرسکیں گے۔ پاکستان دنیاکاپہلاملک بن گیاہےجہاں یہ جدیدترین سہولت عام شہریوں کیلئےدستیاب کی گئی ہے۔ اس سہولت کاافتتاح گورنراسٹیٹ بنک رضاباقرکےنادراہیڈکوارٹرزکےدورےکےموقع پرکیاگیا۔ اس موقع پرچئیرمین نادراطارق ملک کاکہناتھاکہ جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمبنی یہ سہولت بنکاری کےشعبےمیں انقلاب لےآئےگی۔

مزید پڑھیں »

عمران خان کےبیانات پراحسن اقبال کاپوسٹمارٹم

Imran Khan is a liar, Ahsan Iqbal

لاہور:(ویب ڈیسک) عمران احمدنیازی نےسمبڑیال کھاریاں موٹروےکےافتتاح کےموقع پرایک بارپھرقوم کوگمراہ کرنےکی کوشش کی ۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ نےسینئررہنمااحسن اقبال نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔ احسن اقبال نےسمبڑیال کھاریاں موٹروےافتتاح کےموقع وزیراعظم عمران خان کےاس بیان کاحوالہ دیاجس میں عمران خان نےکہاکہ ان کی حکومت نےن لیگ کےمقابلےمیں تین گنازیادہ سڑکیں بنائیں۔ احسن اقبال کےمطابق عمران خان کےاس دعوےکےبعددنیابھرکےماہرین معاشیات نےسرپکڑلئےہیں کہ ایک ایسی حکومت جواپنےترقیاتی بجٹ میں50فیصدکٹوتی کردے ، ملک میں بدترین مہنگائی کردےجس سےتعمیراتی سامان دوگنا،تین گنامہنگاہوجائے،ایسی حکومت کاسابقہ حکومت سےتین گنازیادہ سڑکیں بنانےکا دعویٰ گنیزبک آف ورلڈریکارڈزمیں لکھاجاناچاہیے۔ احسن اقبال کےمطابق عمران احمدنیازی کایہ دعویٰ بھی سفیدجھوٹ ہےکہ ان کےدورمیں …

مزید پڑھیں »

پنجاب پبلک سروس کمیشن کاامتحان منسوخ

Punjab Public Service Commission Exam postponed

لاہور:(ویب ڈیسک) کورونالاک ڈاءون اورانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث پنجاب پبلک سروس کمیشن نےاتوارمورخہ 5ستمبر2021کوہونےوالاامتحان منسوخ کردیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پرشائع پریس ریلیزکےمطابق کمیشن نےاتوارکوہونےوالاایجوکیشن میل اورفی میل کاہونےوالاامتحان منسوخ کردیاہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سےانٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی وجہ سےکیاگیاہے۔ پبلک سروس کمیشن ترجمان کےمطابق امتحان کی نئی تاریخ سےامیدواروں کوبذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیاجائےگا۔ اس کےعلاوہ رواں ہفتےہونےوالےتمام انٹرویوزبھی ملتوی کردئیےگئےہیں۔ نئی تاریخوں بارےامیدواروں کوبذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیاجائےگا۔

مزید پڑھیں »

کوروناسےانتہائی متاثرہ24پاکستانی اضلاع

24 most affected corona districts of Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کوروناکےبڑھتےکیسزکوروکنےکیلئےوفاقی حکومت نےپنجاب اورخیبرپختونخواکے24اضلاع میں خصوصی پابندیاں نافذکردی ہیں ۔ ان پابندیوں پرآج یعنی 4ستمبرسے12ستمبرتک سختی سےعملدرآمدکرایاجائےگا۔ متاثرہ اضلاع میں عائداضافی پابندیاں کوروناسےمتاثرہ 24انتہائی متاثرہ اضلاع میں اضافی پابندیوں کے تحت تعلیمی شعبے کی مکمل بندش ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی،انڈور جم،ان ڈور اورآوٴٹ ڈور تمام تقریبات مقررہ تاریخ تک بندرہیں گی۔ شادی کی تقریبات کی اجازت صرف آوٴٹ ڈور اور تین سو افراد کی تعداد تک محدودرہےگی۔ یادرہےکہ شادی کی تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈافرادہی شرکت کرسکیں گے۔ تعلیمی ادارےبندتاہم شیڈول امتحانات سخت ایس اوپیز کے تحت لینے کی اجازت ہوگی۔ متاثرہ اضلاع …

مزید پڑھیں »

نوازشریف کی جلدوطن واپسی کااشارہ

Nawaz Sharif to return to Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم نوازنےسابق وزیراعظم نوازشریف کی جلدوطن واپسی کی نویدسنادی۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےمریم نوازنےایک بارپھرخاموشی توڑتےہوئےخوب کھری کھری باتیں کیں ۔ انہوں نےشہبازشریف کی جانب سےقومی حکومت بنانےکےبیان کےبرعکس بات کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےقومی حکومت کی نہیں شایدقومی مفاہمت کی بات کی تھی۔ اس کےساتھ ہی انہوں نےیہ بھی سنادیاکہ اس حکومت نےمخالفین سےجوسلوک کیاہےاس کےبعدان کےساتھ مفاہمت تودور،بات کرنابھی مناسب نہیں۔ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے، مفاہمت دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے،لائی جانے والی اور مسلط کی گئی حکومتوں سےجان چھڑوائی جائے۔ مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ حالات …

مزید پڑھیں »

پنجاب : ویکسین نہ لگوانےوالوں کوگرفتارکرنےکافیصلہ

Pfizer booster dose dangerous for young people

لاہور: (ویب ڈیسک) بغیرویکسینیشن شاپنگ مالزمیں آنےوالےافرادکوگرفتارکرلیاجائےگا۔ جی ہاں ، کوروناکی چوتھی لہرکےخطرےکےپیش نظرپنجاب حکومت نےانتہائی سخت فیصلہ کیاہےجس کےتحت یکم ستمبرسےشہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنےوالوں کو گرفتار کرلیاجائےگا۔ کمشنرلاہورکےمطابق یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی اور ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کی فراہمی مکمل بند کردی جائے گی۔ کمشنر لاہورکہتےہیں دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال میں آنے والےہرشہری کی ویکسی نیشن چیک کی جائے گی اور شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسی نیشن سے مشروط ہو گا۔ایسے …

مزید پڑھیں »

پنجاب میں میٹرک،انٹرکےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج

Intermediate final results Announcement in Punjab

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کےفائنل امتحانات 2021دینےوالےطلبہ و طالبات کوشدت سےنتائج کاانتظارہے۔ طلبہ وطالبات کوہمیشہ ہی نتائج کاشدت سےانتظارہوتاہےلیکن اس مرتبہ انتظارکی شدت اس لئےزیادہ ہےکیونکہ انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں گزشتہ سالوں کی نسبت کچھ خاص تھا۔ نتائج کےبارےمیں کچھ کہنےسےپہلےیہ بتاناضروری ہےکہ اس سال کوروناکےباعث صرف اختیاری مضامین کاہی امتحان لیاگیاجبکہ پرائیویٹ اورریگولرطلبہ کانتیجہ ایک ہی روزسنایاجائےگا۔ یہاں یہ بتاتےچلیں کہ دسویں اوربارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائےسال 2021جولائی کےمہینےمیں سمارٹ سلیبس کےتحت لئےگئے۔ توقع ہےکہ پنجاب میں دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات 2021کےنتائج کااعلان 15ستمبر2021تک کردیاجائےگا۔ اسی طرح نویں جماعت کےسالانہ نتائج 2021کااعلان 2اکتوبر2021کومتوقع ہے۔ اسی طرح پنجاب میں گیارہویں جماعت …

مزید پڑھیں »

خوشخبری:عرب امارات نےسیاحتی ویزاکھول دیا

UAE lifts travel ban on Vaccinated passengers

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نےکروناویکسین مکمل کروانےوالوں پرسفری پابندیاں ختم کرنےکااعلان کردیا۔ یواےای حکومت کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کہاگیاہےکہ پابندی والےممالک کےشہری بھی سیاحتی ویزےپرعرب امارات آسکتےہیں بشرطیکہ انہوں نےمنظورشدہ کروناویکسین کی مکمل دوخوراکیں لےرکھی ہوں ۔ یعنی آسان اورسادہ الفاظ میں ہم اپنےقارئین کویہ اطلاع دےرہےہیں کہ متحدہ عرب امارات نےکروناویکسینیشن مکمل کروانےوالےمسافروں پرسفری پابندیاں ختم کردی ہیں اوراب ویکسینیشن مکمل کروانےوالےمسافرٹورسٹ ویزےپریواےای آسکتےہیں۔

مزید پڑھیں »