Home / نیب چئیرمین کےپرکاٹنےکی تیاریاں

نیب چئیرمین کےپرکاٹنےکی تیاریاں

NAB Chairman's powers to be cutailed

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان موجودہ چئیرمین نیب کوعہدےپربرقراررکھیں گے،کسی نئےچئیرمین کاتقررکریں گےیاپھرنئےچئیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چئیرمین کوکام جاری رکھنےکاکہیں گے؟

یہ وہ سوالات جن کےادھورےجواب تومل چکےہیں لیکن حتمی طورپرکچھ بھی کہنادرست نہیں ہوگا۔ ہاں اتناضرورہےکہ کچھ نہ کچھ کھچڑی ضرورپک رہی ہےاوراسی لئےنیب آرڈیننس میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،جنہیں اگلےہفتےتک فائنل کرکےمنظوری کیلئےوزیراعظم کےسامنےپیش کردیاجائےگا۔

قومی اردوروزنامےمیں شائع سینئرصحافی انصارعباسی کی رپورٹ کےمطابق نئےنیب آرڈیننس میں نیب چئیرمین کوبدستورکام جاری رکھنےکی اجازت کامسئلہ حل کیاجائےگا۔ اس کےعلاوہ بیوروکریٹس ، کاروباری افراداورسیاستدانوں کیلئےنئی خبرسامنےآئےگی۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کی سب سےاہم شق

رپورٹ کےمطابق نیب ترمیمی آرڈیننس میں ممکنہ طورپرجوسب سےاہم بات ہوگی وہ یہ ہےکہ اس میں نیب چئیرمین کےکسی بھی ملزم کوبلاروک ٹوک گرفتارکرنےکےاختیارپرروک لگائی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں دوسرےملکوں سےکم یازیادہ؟

مجوزہ ترامیم میں اس بات پربھی اتفاق کیاگیاہےکہ نیب کوعوامی عہدیداروں کوڈرانےاورہراساں کرنےسےروکاجائے۔ اس میں بیوروکریٹس اورسیاستدانوں کےوہ معاملات شامل ہونگےجن میں فیصلہ انفرادی کی بجائےمشترکہ فورم پرکیاگیاہو۔

اسی طرح کاروباری افرادکےمعاملات نیب کےدائرہ کارسےباہرہونگے۔ ایف آئی اےاورایف بی آرکوکاروباری افرادسےنمٹنےکامینڈیٹ دیاجائےگا۔

نیب کوصرف ایسےکیسوں میں تحقیقات کی اجازت ہوگی جن میں اس کےپاس کسی بیوروکریٹ یاعوامی عہدہدارکےخلاف کرپشن کےٹھوس شواہدہوں۔

یکم نومبرسےان موبائل فون پرواٹس ایپ نہیں چلےگا

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …