لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیانیوزپرمعروف اینکرکامران شاہدکےپروگرام آن دی فرنٹ میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل کی لائیولفظی چھترول۔
تفصیلات کےمطابق 30ستمبرکی رات آن ائیرہونےوالےشوآن دی فرنٹ میں لندن سےشریک سینئرصحافی اظہرجاویدنےشہبازشریف اورسلیمان شہبازکےحق میں آنےوالےلندن کی عدالت کےفیصلےپرروشنی ڈالی اوربتایاکہ پاکستان سےایسٹ ریکوری یونٹ نےشہبازشریف اوران کےخاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کےالزامات کی تحقیقات میں لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کی مکمل معاونت کی۔ یہاں تک کہ ڈی جی نیب پنجاب بھی لندن جاکراین سی اےحکام سےملے۔ اظہرجاویدکےمطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سےاین سی اےکوتمام ترثبوت اورشواہدمہیاکئےگئے۔
لاہور:لیڈی ڈاکٹرکےقاتل ڈاکوگرفتار،پولیس کوبیان میں اہم انکشافات
اظہرجاویدکےبعداینکرنےایک بارپھرشہبازگل کوبولنےکاموقع دیااورسوال پوچھاکہ کیوں لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی اورعدالت نےشہبازشریف خاندان کےخلاف حکومت پاکستان
کی جانب سےمہیاکئےجانےوالےثبوتوں کویکسرمستردکردیا؟
سوال کاجواب دینےکی بجائےشہبازگل نےصحافی اظہرجاویدکی ذات پرکیچڑاچھالناشروع کردیا،ذاتی حیثیت میں کی گئی ان کی ٹویٹس کاحوالہ دیکرصحافی پرجھوٹااورجانبدارہونےکےالزامات لگانےشروع کردئیے۔ اینکرکےباربارروکنےاورسوال کےجواب تک محدودرہنےپربھی جب شہبازگل چپ نہ ہوئےتوکامران شاہدنےان کامائیک بندکرکےمحاذخودسنبھال لیااورپھرپورےپاکستان نےشہبازگل کی لائیو”عزت افزائی”ہوتےاپنی آنکھوں سےدیکھی۔
ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ
کامران شاہدنےشہبازگل کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ جناب آپ نےجوصداقت کاپرچم تھام رکھاہےتوذرااپنےپی ٹی وی کاحال تودیکھیں جہاں دن رات جھوٹ بولاجاتاہے۔ آپ چاہتےہیں کہ ہراینکرآپ کےحساب سےشوکرے،وہ اپنالہجہ بھی وہ رکھےجوآپ کوپسندہو،آپ ایک فاشسٹ رجیم ہیں۔ آپ صحافیوں کی ایک ایک بات نوٹ کررہےہیں لیکن پہلےآپ اپناجواب دیں کہ کیاپی ٹی وی پرآپ سچ بولتےہیں جہاں یکطرفہ رپورٹنگ ہوتی ہے۔کیوں آپ نےآج تک پی ٹی وی کووزارت اطلاعات کی تسلط سےآزادنہیں کیا؟ کون کہتاتھاکہ میں پی ٹی وی کوبی بی سی کی طرزکاادارہ بناءوں گا،ہم نےپھربھی نہیں کہاکہ وزیراعظم جھوٹ بولتےتھے۔ عمران خان نجم سیٹھی پر35پنکچرکاالزام لگاتےتھےلیکن پھربڑےآرام سےکہہ دیاکہ وہ توسیاسی بیان تھا۔ آئی ایم ایف کےپاس نہ جانےکی باتیں کون کرتاتھا؟
کامران شاہدنےمزیدکہاکہ عوام کےاربوں روپےسےچلنےوالاادارہ پی ٹی وی حکومت کابھونپوبناہواہے،آپ توایسےبات کرتےہیں کہ جیسےآپ سےزیادہ صداقت و امانت والی حکومت ملک میں آئی ہی نہیں؟ کیاآپ چاہتےہیں کہ ہم اپنالہجہ آپ کےحساب سےکرلیں،وہ رپورٹنگ کریں جوآپ چاہتےہیں؟ میں نےتوکبھی سوچابھی نہیں تھاکہ تحریک انصاف ایک پروفاشسٹ جماعت بن جائےگی۔ آپ سےپوچھاجاتاہےکہ کیاآپ نےلندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کوشہبازشریف کےخلاف ثبوت دئیے؟ اوراگردئیےتوکیوں وہ مستردکردئیےگئے؟ آپ ان سوالوں کاجواب دینےکی بجائےلوگوں پرذاتی حملےشروع کردیتےہیں۔
اووربلنگ : بجلی کمپنیوں نےزائدبل بھیجنےکااعتراف کرلیا
کامران شاہدنےشہبازگل کواس بات پربھی خوب لتاڑاکہ مجھ سےوزیراعظم سمیت کوئی غلط بیانی نہیں کراسکتا۔ اینکرنےمزیدکہاکہ شہبازگل صاحب آپ نےجہانگیرترین کےحوالےسےایک جھوٹاٹویٹ کیاجس کی خودجہانگیرترین نےتردیدکردی۔ کیاآپ نےاپنےجھوٹ پرقوم سےمعافی مانگی؟
شوکےآخرمیں کامران شاہدنےشہبازگل کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ آپ کےتحریک انصاف میں پیداہونےسےپہلےمیں عمران خان کوسپورٹ کرتاآرہاہوں ، میں نےپوری تحریک انصاف دیکھی ہوئی ہے۔ مجھےآپ ایمانداری کادرس نہ دیں۔ کامران شاہدنےاپنےذرائع کاحوالہ دیتےہوئےخبربھی دی کہ وزیراعظم شہبازشریف کےخلاف لندن عدالت کوٹھوس ثبوت دینےمیں ناکامی پرشہزاداکبرسےناراض ہیں۔