کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 24, 2021 - 2:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

Honda motorcycle price go up in Pakistan

کراچی: (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل خریدنےکاارادہ رکھنےوالوں کیلئےبری خبر،پاکستان میں موٹرسائیکل بنانےوالی سب سےمقبول کمپنی ہونڈا اٹلس نےایک بارپھرموٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پاک ویلزکے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بعداس بائیک کی نئی قیمت 86ہزار 900 سے بڑھ کر90 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی چار ہزار روپےاضافہ ہواہےجس کےبعد اس بائیک اب 97 ہزار 500 روپےہوگئی ہے۔

ہونڈاسی ڈی 70کانیاماڈل 101تبدیلیوں کےساتھ

ہونڈا پریڈور کی قیمت میں 5 ہزار روپےاضافےکےبعداس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

کمپنی کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپےکاجمپ لینےکےبعد1لاکھ 42 ہزار 500روپے کے مقابلے میں 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

کاریں عام پاکستانیوں کی پہنچ سےدور

کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ کیا جس سے اس کی قیمت 170,500 روپے کی پچھلی قیمت سے بڑھ کر 177,000 روپے ہو گئی ہے۔

اگلی موٹر سائیکل ہونڈا سی بی 125 ایف ہے۔اس کی قیمت میں بھی 6500 روپے کا اضافہ ہوگیااور اب اس کی قیمت 205,500

روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 2لاکھ 12ہزار روپے ہونےجارہی ہے۔

مائیکروچپ کابحران ۔ ٹویوٹاکاپیداوارمیں کمی کااعلان

ہونڈا سی بی 150ایف کی قیمت میں بھی 6500 روپےکااضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 2 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

No sales tax on fresh fruit import from Kabul

افغانستان سےفریش فروٹ کی درآمدپرسیلزٹیکس ختم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تاجروں کوخوشخبری سناتےہوئےفیڈرل بورڈآف ریونیو نےافغانستان سےتازہ فروٹ کی پاکستان درآمدپرسیلزٹیکس کےخاتمےکااعلان …