Home / مائیکروچپ کابحران ۔ ٹویوٹاکاپیداوارمیں کمی کااعلان

مائیکروچپ کابحران ۔ ٹویوٹاکاپیداوارمیں کمی کااعلان

Toyota to cut production globally

ناگویا: (ویب ڈیسک) کاریں بنانےوالی دنیاکی سب سےبڑی کمپنی ٹویوٹاکاعالمی سطح پراپنی پیداوارمیں 40فیصدکمی کااعلان۔۔

واضح رہےکہ ٹویوٹاکمپنی نےاگلےماہ تقریباً 9لاکھ کاریں بنانےکااعلان کیاتھالیکن اب اس تعدادکوکم کرکے5لاکھ40ہزارکردیاگیاہے۔

یادرہےکہ صرف ٹویوٹاہی نہیں،دنیا کی دوسری سب سے بڑی کاریں بنانےوالی کمپنی ووکس ویگن نےخبردارکیا ہے کہ اسے پیداوارمیں مزید کمی کرنی پڑسکتی ہے۔

کارکمپنیوں کی پیداوارمیں کمی کےپیچھےبنیادی وجہ کوروناوائرس ہےکیونکہ کووڈنائنٹین نےبین الاقوامی سطح پران آلات کی مانگ کوبڑھادیاہےجومائیکروچپ استعمال کرتےہیں۔جیسےکہ موبائل فون،ٹیلی وژن اورگیم کنسول وغیرہ ۔

اس معاملےکی مزیدگہرائی میں جانےسےپتاچلتاہےکہ کووڈ لاک ڈاؤن میں لیپ ٹاپ کیمروں، ٹیبلٹ کی فروخت کئی گنا بڑھی۔ بچوں آن لائن کلاسوں کے لیے لیپ ٹاپ درکارتھے تو گھروالوں کووقت گزاری کیلئےٹیبلٹ کی ضرورت تھی۔ یوں چپ ساز اداروں نے آٹو انڈسٹری پر توجہ کم کرکے گھریلو مصنوعات سازی میں بڑھادی ۔ یہاں تک کہ پاکستان میں بھی لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن (ایس آئی اے) کے مطابق جنوری 2021 تک مائیکروچپ سازی کی صنعت 40 ارب ڈالر تک جاپہنچی کیونکہ چپس چھوٹے آلات میں لگانےسےان کی مانگ میں کئی گنااضافہ ہوگیا۔ یوں مائیکرچپس کی مانگ میں اضافےکےبعدکاریں بنانےکیلئےان کی سپلائی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔

نوبت یہاں تک آپہنچی ہےکہ کاریں بناےوالی ایک کمپنی نے تائیوان کی چپ ساز کمپنی سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کی پیداوار بڑھائیں ورنہ ان کی کمپنی دم توڑدے گی۔ دنیا کی 80 فیصد مائیکروچپ تائیوانی کمپنیاں بناتی ہیں اور اس میں پانی کی بڑی مقداردرکار ہوتی ہے۔ تائیوانی چپ ساز کمپنیوں کی تنظیم (ٹی ایس ایم سی) کے مطابق ملک کےایک درجن چپ ساز ادارے ایک روز میں ڈیڑھ لاکھ ٹن پانی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن تائیوان میں ایک عرصے خشک سالی کا راج رہا جس سے چپ سازی پر بھی فرق پڑا۔

یہاں پڑھنےوالوں کی اطلاع کیلئےعرض ہے کہ کاروں، بسوں اور دیگربرقی نظام، سینسر اوربہت سےاہم الیکٹرانک کاموں کے لئے چِپ لگائی جاتی ہیں۔ اسی مائیکروچپ کی بدولت جدید کاروں کے بریک کام کرتے ہیں اور اسٹیئرنگ گھومتے ہیں۔

ہونڈاسی ڈی 70کانیاماڈل 101تبدیلیوں کےساتھ

جرمن فرم ووکس ویگن ، جس نے سال کے شروع میں پیداوار میں کمی کی تھی ،خدشہ ظاہرکیاہےکہ سال کی تیسری سہ ماہی میں چپس کی سپلائی بہت غیرمستحکم ہونےکی توقع کرتے ہیں۔ ووکس ویگن کےمطابق پیداوارمیں مزیدکمی کےامکان کوردنہیں کیاجاسکتا۔

ٹویوٹا کے دیگرحریف جن میں جنرل موٹرز ، فورڈ ، نسان ، ڈیملر، بی ایم ڈبلیو اوررینالٹ شامل ہیں ، نے چپ کی عالمی قلت کےباعث پہلے ہی اپنی پیداوارکم کر دی ہے۔

نئی کاروں میں اکثردرجنوں مائیکروچپ استعمال ہوتےہیں اورٹویوٹااپنی پیداوارمیں کمی سےاب تک صرف اس لئےمحفوظ رہی کیونکہ اس کےپاس چپ کابڑاذخیرہ پہلےسےموجودتھا۔

پاکستان کا2023میں 5جی متعارف کرانےکافیصلہ

پیداوارمیں کمی کےفیصلےسےٹویوٹاکی ایشیا میں قائم فیکٹریاں زیادہ فیکٹریاں متاثر ہوں گی۔ لیکن ڈربی شائر،برنسٹن میں ٹویوٹا یوکے کے ترجمان کےمطابق کمپنی کےفیصلےکایوکےکی پیداوارپرکوئی اثرنہیں پڑےگا۔

اسی حوالےسے چپ بنانے والی کمپنی انٹیل کاکہناہےکہ چپ کے عالمی بحران کا بدترین دور آنا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …